کورونا بحران کے پیش نظر پوری دنیا میں 'ورک فروم ہوم' یعنی گھر سے کام کرنے کا طریقہ ان کمپنیوں نے اختیار کیا ہے جو کہ ڈیجیٹل دنیا میں کام کر رہی ہیں۔ الیکٹرانک میڈیا، آئی ٹی کمپنیاں اور سوشل میڈیا میں کام کر رہے ملازمین بڑی تعداد میں گھر سے ہی کام کر رہے ہیں۔ سوشل نیٹورکنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھی اپنے ملازمین سے گھر سے ہی کام کرنے کے لیے کہہ رکھا ہے۔ بلکہ تازہ ترین خبروں کے مطابق ٹوئٹر تو اپنے ایسے ملازمین کو ہمیشہ کے لیے گھر سے کام کرنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتا ہے جو اس کے خواہشمند ہیں اور اس سے کام میں کسی طرح کا رخنہ نہ ہو۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ ٹوئٹر ملازمین نہ صرف کورونا وائرس کی وبا کے دوران بلکہ اس کے بعد بھی اگر وہ چاہیں تو ہمیشہ کے لئے اپنے گھروں سے کام کرسکتے ہیں۔ ٹوئٹر نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ہمارے ملازمین گھر سے کام کرنے کی پوزیشن میں ہیں، اور وہ ایسا ہمیشہ کے لئے چاہتے ہیں تو ہم اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے‘‘۔
Published: undefined
ٹوئٹر نے اپنے بیان میں حالانکہ اس بات کا بھی تذکرہ کیا ہے کہ ملازمین کے پاس سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی کے دفاتر میں کام کرنے کا متبادل کھلا رہے گا۔ بیان کے مطابق ٹوئٹر ستمبر سے پہلے اپنا دفتر نہیں کھولے گا اور اس سے مستثنٰی کوئی بھی کاروباری سفر نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ لیا گیا ہے کہ اس سال کوئی اہتمام یعنی کسی بھی طرح کی تقریب کا انعقاد بھی نہیں کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز