قومی خبریں

پنشن کے پرانے نظام کے مطالبے پر 27 لاکھ اساتذہ کریں گے احتجاج

ملک کے 27 لاکھ اسکولی اساتذہ پرانے پنشن نظام اور ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کو نافذ کرنے کے مطالبے پر یوم اساتذہ کے موقع پر 5 ستمبر سے ملک گیر دستخطی مہم چلائیں گے اور ملک بھر میں احتجاج کریں گے

علامتی تصویر / Getty Images
علامتی تصویر / Getty Images 

نئی دہلی: ملک کے 27 لاکھ اسکولی اساتذہ پرانے پنشن نظام اور ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کو نافذ کرنے کے مطالبے پر یوم اساتذہ کے موقع پر 5 ستمبر سے ملک گیر دستخطی مہم چلائیں گے اور ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

آل انڈیا پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن کے صدر رامپال سنگھ، سینئر نائب صدر رام چندر دباس اور جنرل سکریٹری کملا کانت ترپاٹھی نے جمعرات کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 27 لاکھ اسکولی اساتذہ ہیں۔ ٹیچرز یونین نے خود تعلیمی معیار کی اصلاح کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کیا ہے لیکن حکومت نے ساتویں پے کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد نہیں کیا اور کنٹریکٹ اساتذہ اور سیمی ٹیچرز کی ملازمت مستقل نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے پرانے پنشن سسٹم کو لاگو کرنے کا مطالبہ بھی کیا پرانے پنشن سسٹم کے مطالبے کو لے کرا سکولی اساتذہ احتجاج کریں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined