ضلع کے دیساری تھانہ علاقے کے سلطان پور گاؤں میں اتوار کی رات بے قابو ٹرک کے ڈرائیور نے کئی لوگوں کو روند ڈالا۔ سب لوگ کھانا کھا کر گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ اس خوفناک حادثے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی کئی لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی رات تقریباً 9 بجے پیش آیا۔ اس حادثے پر مرکزی اور بہار حکومتوں نے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
یہ حادثہ دارالحکومت پٹنہ سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ویشالی ضلع میں رات تقریباً 9 بجے پیش آیا۔واقعہ کے وقت لوگ سڑک کے کنارے پیپل کے درخت کے سامنے ایک مقامی دیوتا 'بھومیا بابا' کی پوجا کرنے کے لیے جمع تھے۔ نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق آر جے ڈی کے مقامی ایم ایل اے مکیش روشن نے موقع پر پہنچ کر 12 لوگوں کی موت کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تین دیگر ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
Published: undefined
خبر کے مطابق ویشالی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کمار نے کہا، ’’جلوس شادی سے منسلک رسم کے مطابق نکالا گیا تھا۔ شادی قریبی گاؤں سلطان پور کے رہنے والے ایک شخص کے گھر میں چند روز بعد شادی ہونا تھی ۔ متصل مہنار-حاجی پور شاہراہ پر تیز رفتار سے آنے والے ٹرک کے ڈرائیور نے اپنا کنٹرول کھو دیا۔ ٹرک ڈرائیور کو تباہ شدہ گاڑی سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس کے بھی ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔‘‘
Published: undefined
تیجسوی یادو نے بھی حاجی پور میں اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا۔ تیجسوی یادو نے کہا ’’ حاجی پور میں سڑک حادثے میں کئی لوگوں کی موت کی دل دہلا دینے والی خبر سے مجھے دکھ ہوا ہے۔ سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ خدا مرحومین کی روح کو سکون اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔"
Published: undefined
خبر کے مطابق ضلع میں اس واقعہ کے بعد آر جے ڈی ایم ایل اے مکیش روشن اس وقت برہم ہوگئے جب سیول سرجن صدر اسپتال میں نہیں آئے۔ حادثے کی خبر سنتے ہی آر جے ڈی ایم ایل اے مکیش روشن موقع پر پہنچے اور سیول سرجن کو بلایا۔ سیول سرجن واقعہ کے ڈیڑھ گھنٹہ گزرنے کے باوجود ڈسٹرکٹ ہسپتال نہیں پہنچا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined