مہاراشٹر کی اسپیشل فورس سی ساٹھ ( C-60) کمانڈوز نے بدھ کو چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر کی سرحد پر ہونے والے پولیس-نکسلی تصادم میں 12 نکسلیوں کو ہلاک کر دیا ۔ اگرچہ مارے گئے نکسلیوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے، لیکن فوجیوں نے جائے وقوعہ سے 7 خودکار ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ ان میں سے، فوجیوں نے تین اےکے ۔47، دو انساس اور ایک کاربائن کے ساتھ ساتھ ایک ایس ایل آربھی برآمد کیا ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ موقع سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور نکسلیوں کی روزمرہ کی اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔ اسی دوران، اس مقابلے میں C-60 کمانڈو کے سب انسپکٹر ستیش پاٹل کو بائیں کندھے میں گولی لگی، جس کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے۔ انہیں کینکرے ضلع کے پولیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کی مدد سے مہاراشٹر کے گڑھچرولی کے کیمپ لے جایا گیا ہے۔ فی الحال فوجی کی جان خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق پہلے ہی بڑی تعداد میں نکسلی گھات لگائے بیٹھے تھے۔ اس کے بعد نکسلیوں نے فوجیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ نکسلیوں کی فائرنگ میں سی-60 کمانڈو کے سب انسپکٹر ستیش پاٹل کو کندھے میں گولی لگی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد فوجیوں نے فوراً چارج سنبھال لیا اور نکسلیوں پر زبردست فائرنگ کی۔ تقریباً تین سے چار گھنٹے تک جاری رہنے والے انکاؤنٹر میں فوجیوں نے 12 نکسلیوں کو مار گرایا۔
Published: undefined
تصادم رکنے کے بعد فوجیوں نے تلاشی کے دوران تمام 12 نکسلیوں کی لاشیں برآمد کیں۔ آئی جی نے کہا کہ مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اس علاقے میں ماؤنواز تنظیم کے ڈی وی سی ایم کمانڈر لکشمن، وشال اور ٹیپا گڑھ نکسلائیٹ دلم موجود ہیں۔ اس کے بعد مہاراشٹر کے C-60 کمانڈوز نے سرچ آپریشن کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined