چھوٹے پردے کے مشہور سیریل ’بھابھی جی گھر پر ہیں‘ سے مشہور ہوئی انگوری بھابھی یعنی شلپا شندے نے سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ منگل کے روز انھوں نے ممبئی کانگریس کمیٹی کے صدر سنجے نروپم اور پارٹی لیڈر چرن سنگھ ساپرا کی موجودگی میں کانگریس کا ہاتھ تھاما۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں انھیں ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ شلپا شندے نے ’بھابھی جی گھر پر ہیں‘ سیریل میں بھابھی جی کے کردار میں خوب شہرت حاصل کی لیکن سال 2016 میں انھوں نے شو کے پروڈیوسر پر جنسی استحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے خود کو اس سیریل سے کنارہ کر لیا۔ بعد ازاں انھوں نے 2018 میں ہوئے ’بگ باس‘ کے گیارہویں ایڈیشن میں شرکت کی اور پھر فتحیاب بھی ہوئیں۔
Published: undefined
شلپا شندے کی پیدائش 28 اگست 1977 کو مہاراشٹر کے ایک متوسط طبقہ میں ہوئی تھی۔ ان کے والد ڈاکٹر ستیہ دیو شندے ہائی کورٹ میں جج تھے جب کہ ان کی والدہ گیتا ستیہ دیو شندے ایک گھریلو خاتون ہیں۔ شلپا شندے ممبئی واقع کے سی کالج میں نفسیات کی طالب علم تھیں لیکن بیچلر کی ڈگری لینے میں ناکام رہیں۔ ان کے والد ستیہ دیو شندے چاہتے تھے کہ وہ قانون کی پڑھائی کریں، لیکن اس میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ 2013 میں ان کے والد کا الزائمر بیماری کی وجہ سے موت ہو گئی۔ شلپا شندے کے مطابق ان کے والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ اداکاری کریں، لیکن بعد میں وہ مان گئے اور ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined