آل انڈیا خلافت کمیٹی کے زیر اہتمام تقریباً ایک صدی سے نکالے جانے والے جلوس عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم میں امسال تشار گاندھی کو مدعو کیا گیا ہے۔
Published: undefined
تشار ارون گاندھی مہاتما گاندھی کے پر پوتے ہیں۔عیدمیلاد النبی 9،اکتوبر کو واقع ہوگی،واضح رہے کہ ترکی میں خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے خلاف خلافت تحریک شروع کی گئی تھی، جس کی قیادت مہاتما گاندھی نے کی تھی۔
Published: undefined
خلافت موومنٹ مولانا محمد علی اور مولانا شوکت علی اور بی اماں کی سرپرستی میں شروع کیاگیا تھا۔ خلافت موومنٹ میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوبھی شریک ہوئے تھے ۔مذکورہ جلوس کی قیادت ملک کے بڑے بڑے لیڈروں نے کی ہے،جن میں آنجہانی اندرا گاندھی ،راجیوگاندھی،شردپوار،ملائم سنگھ یادو اور علمائے کرام نے بھی کی ہے۔سابق چیئرمین اور اسکالر ڈاکٹر رفیق زکریا نے خلافت کمیٹی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے کافی کوشش کی تھی۔تشار گاندھی مہاتما گاندھی کے پر پوتے ہیں اور اس مرتبہ وہی مہمان خصوصی کے طورپر شریک ہوں گے اور جلوس کی قیادت کریں گے۔
Published: undefined
تشار گاندھی 17 جنوری 1960 کو مہاراشٹر کے اکولا میں ارون اور سورنندا گاندھی کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ایک اداکار تھے اور والدہ ایک محقق تھیں۔ تشار کی پرورش ممبئی کے مضافاتی علاقے سانتاکروز میں ہوئی۔اس نے مقامی گجراتی میڈیم اسکول آدرش ونے مندر میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پرنٹنگ ٹیکنالوجی، ممبئی سے پرنٹنگ میں ڈپلومہ حاصل کیا ہے۔
Published: undefined
تشارگاندھی ممبئی میں رہتے ہیں۔ 1985 میں انہوں نے سونل ڈیسائی سے شادی کی ،ان کے 2 بچے ہیں ۔ ایک بیٹا ویوان گاندھی اور بیٹی کستوری گاندھی۔ کستوری کا نام کستوربا گاندھی کے نام پر رکھا گیا تھا۔تشار گاندھی 1998 میں وڈودرا، گجرات میں مہاتما گاندھی فاؤنڈیشن کے قیام کے لیے مشہور ہیں۔ یہ اب ممبئی میں واقع ہے (اور وہ اب بھی اس کے صدر ہیں)۔1996 سے وہ لوک سیوا ٹرسٹ کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined