ایودھیا میں مسجد تعمیر کے لیے سنی وقف بورڈ کے ذریعہ تشکیل ٹرسٹ 'انڈو-اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن' (آئی آئی سی ایف) اب ڈونیشن لینے کے مقصد سے دو بینک اکاؤنٹ کھلوائے گا۔ ٹرسٹ ایک ایسی ویب سائٹ بھی بنائے گا جس میں آن لائن ڈونیشن لینے کے لیے ایک اِن-بِلٹ گیٹ وے بھی ہوگا۔
Published: 12 Aug 2020, 4:46 PM IST
ٹرسٹ کے سکریٹری اطہر حسین کے حوالے سے خبر رساں ادارہ 'آئی اے این ایس' نے لکھا ہے کہ "ٹرسٹ نے ڈونیشن حاصل کرنے کے لیے نجی سیکٹر کے دو بینک میں اکاؤنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ہی کرنٹ اکاؤنٹ ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے ٹرسٹ ایودھیا ضلع کے دھنی پور گاؤں میں وقف بورڈ کو الاٹ کی گئی 5 ایکڑ زمین میں ایک مسجد، ایک اسپتال، کمیونٹی کچن اور ایک لائبریری تعمیر کرے گا۔"
Published: 12 Aug 2020, 4:46 PM IST
اطہر حسین نے مزید بتایا کہ ایک فنانشیل افسر کو بھی آڈٹ کے لیے مقرر کیا گیا ہے اور حاصل رقم کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ "مجوزہ مسجد اور عوامی سہولیات کے لیے ڈونیشن کے خواہش مند لوگوں کے کال ہمارے پاس پہلے سے ہی آ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ہم غیر مسلموں کے ذریعہ ڈونیشن دیے جانے کا بھی استقبال کرتے ہیں۔"
Published: 12 Aug 2020, 4:46 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Aug 2020, 4:46 PM IST
تصویر: پریس ریلیز