گیان واپی شرنگار گوری استھل معاملے میں ہندو فریق کے وکیل وشنو سنکر جین نے قانون چارہ جوئی کے لئے پیر کو نئے ٹرسٹ'شری آدی مہادیو کاشی دھارمالیہ مکتی نیاس' کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ جو کہ کاشی وشوناتھ اور گیان واپسی مسجد احاطے سے متعلق تمام مقدمامت کی پیروی اور دیکھ بھال کرے گا۔
Published: undefined
پریس کانفرنس میں جین نے کہا کہ ٹرسٹ میں 11 مین ٹرسٹی اور 21ٹرسٹی جبکہ 4خواتین ہونگی۔ ٹرسٹ کی قیادت وکیل ہری شنکر جین کریں گے۔جین نے کہا ابھی تک مسلم فریق نے کورٹ کے سامنے اپنا موقف رکھا ہے۔اور اب وہ عبادگاہوں سے متعلق 1991سپریم کورٹ کے 25مقدموں کو پیش کریں گے۔انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ کیس جیتیں گے۔
Published: undefined
انہو ں نے کہا کہ یہ لمبی قانونی جنگ ہے لیکن وہ ماں شرنگار گوری، کاشی وشوناتھ۔ گیان واپی مسجدا حاطے کے مقدموں کو جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کی تشکیل کا مقصد قانونی چارہ جوئی کے سوا کچھ اور نہیں ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ گیان واپی۔ماں شرنگاری گوری کیس کی سماعت منگل کو ڈسٹرکٹ جج ڈاکٹر اجئے کرشنا وشویش کی عدالت میں ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined