قومی خبریں

مورینا میں کانوڑیوں کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹرک نے ٹکر مار دی، دو لوگوں کی موت، ہائی وے جام

یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی کے پرخچے اڑ گئے اور ٹرالی میں سوار دو کانوڑیوں کی موت ہو گئی، جبکہ 15 سے زائد کانوڑیئے زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد مشتعل کانوڑیوں نے ہائی وے جام کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر/ آئی اے این ایس

 

مدھیہ پردیش کے مورینا میں پیر کو ایک خوفناک سڑک حادثے میں دو کانوڑیوں کی موت ہو گئی۔ ایک تیز رفتار ٹرک نے کانوڑیوں کے ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی۔ اس ٹرالی پر کانوڑیئے سوار تھے۔ یہ حادثہ مورینا ضلع کے سول لائنز تھانے کے تحت دیوری گھڑیال سینٹر کے قریب پیش آیا ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی میں سوار تمام کانوڑیئے مورینا کے سیہونیہ تھانہ علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ پیر کی صبح وہ نیشنل ہائی وے 44 سے گزر رہے تھے کہ ایک  تیز رفتار ٹرک نے ان  کی ٹریکٹر و ٹرالی کو ٹکر مار دی۔ یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی کے پرخچے اڑ گئے اور ٹرالی میں سوار دو کانوڑیوں کی موت ہو گئی، جبکہ 15 سے زائد کانوڑیئے زخمی ہو گئے.

Published: undefined

اس حادثے کے بعد مشتعل کانوڑیوں نے ہنگامہ کیا اور ہائی وے جام کر دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کانوڑیوں کو منانے کی کوشش کی۔ پولیس کے سمجھانے کے بعد بھی کانوڑیئے سڑک خالی نہیں کیے، جس کے بعد پولیس انہیں وین میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئی۔ پولیس نے مرنے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیں اور زخمیوں کو سول لائنز تھانے میں واقع ضلع اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined