سعودی عرب میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے عرفات میں موجود عازمین سے روح پرور خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ اللّٰہ کا شکرادا کرتے ہیں جس نے انسانوں کو بے شمارنعمتیں عطا کیں، جو کچھ زمین اور آسمانوں میں ہے سب اللّٰہ کا ہے۔
Published: undefined
خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ تقویٰ اختیار کرنے والے کی ہر تنگ دستی دور کردی جاتی ہے، تقوی سے انسان برائیوں سے بچتا ہے لیکن آج بڑی تعداد میں لوگ اللّٰہ کی بندگی سے غافل نظر آتے ہیں۔ شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ گواہی دیتا ہوں اللّٰہ کے سوا کوئی معبود نہیں، قربانی اورعبادات خالصتاً اللّٰہ کے لیے ہی ہیں اور سیدھے راستے پر چلنے والے کے لیے ہی نجات ہے۔
Published: undefined
اشیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ اہل تقویٰ کی صفات میں اولین صبر ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے خوشی اور غم دونوں میں صبر کرنے کا کہا ہے اور صبر پر کار بند رہنے والوں کے لیے خیر کی بشارت ہے۔ حضورؐ نے اپنی زندگی خیر کے لیے وقف کی۔ خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ عبادات سے ہی مصیبت سے چھٹکارا ملتا ہے، اللّٰہ ہر چیز کا خالق ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، مسلمان ہر طرح کی بدعت اور خرافات سے دور رہیں، اللّٰہ کے حکم سے ہی مصیبتیں آتی اور دور ہوتی ہیں۔
Published: undefined
اُن کا کہنا ہے کہ مشکلات دائمی نہیں اللّٰہ کا فرمان ہے ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، اللّٰہ نے سود کو حرام اور جائز منافع کو حلال قرار دیا ہے۔ خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ قرآن مجید میں ہے کہ حضور اکرمؐ ہی خاتم نبین ہیں، نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی ایمان ہے۔ دنیاوی زندگی کبھی مصائب اور مشکلات سے خالی نہیں ہوتی، مصیبتیں اور مشکلات انسان کو اللّٰہ کے ہونے کا یقین دلاتی ہیں۔
Published: undefined
اللّٰہ انسان کے لیے مشکل نہیں آسانی چاہتا ہے، قرآن میں ہے معمولی مصیبت کا مقصد بڑے عذاب سے آگاہی ہے، قرآن مجید میں عدل و انصاف کا درس دیا گیا ہے، اللّٰہ کے احکامات پر عمل پیرا ہونا ہی تقوی ہے، اللّٰہ نے انبیا کو تذکیہ نفس کے لیے بھیجا، اللّٰہ نے مرد وعورت کو باہمی احترام اور خیال رکھنے کا درس دیا ہے۔
Published: undefined
اسلام نے معاشرے میں باہمی احترام اور اچھے اخلاق کا درس دیا ہے، اسلام رشتے دار، عزیز واقارب کا خیال رکھنے کا بھی درس دیتا ہے، اس کے علاوہ اسلام غربا اور مساکین کے حقوق کا تحفظ رکھنے کا بھی درس دیتا ہے۔ شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ اسلام صدقہ وخیرات کے ذریعے مشکلات حل کرنے کا درس دیتا ہے، اسلام کسی بھی قسم کے فتنے کو پھیلانے سے روکتا ہے، اس کے علاوہ اسلامی تعلیمات ہر اس چیز سے اجتناب کا درس دیتی ہے جو انسانی صحت کے لیے مضر ہو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز