حیدرآباد: کورونا وائرس کی وجہ سے عدالتیں بند کردی گئی ہیں تاہم ہنگامی نوعیت کے معاملات کی سماعت بذریعہ آن لائن کی جارہی ہیں۔ ضمانت کی عرضیاں، انجکشن آرڈرس بذریعہ آن لائن دیئے جا رہے ہیں تاہم جونیئر وکلا کو ای فائلنگ کا تجربہ نہ ہونے کے نتیجہ میں درپیش مسائل کے حل کے لئے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر ضلع کریم نگر میں ڈسٹرکٹ کورٹس بلڈنگس کامپلکس کے قریب ورچول موبائل کورٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
Published: undefined
سینئر وکیل رگھونند راو نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تمام عدالتیں بند ہیں جس کے نتیجہ میں عرضیوں کو بذریعہ آن لائن داخل کیا جا رہا ہے، تاہم جونیئر وکلاء کو اس خصوص میں درپیش مسائل کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے کیونکہ آن لائن کے لئے لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ کی سہولت درکار ہوتی ہے۔
Published: undefined
ان وکلاء نے کہا کہ انٹرنیٹ اور تیکنیکی مسائل کا ان کو سامنا تھا تاہم اس ورچول کورٹ کے قیام کے بعد بس میں قائم کیے گئے اس کورٹ کے ذریعہ وہ ان تمام سہولتوں سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں بھوما چاری نامی وکیل نے کہا کہ اس وین میں بنائے گئے ورچول موبائل کورٹ سے ان کو کافی فائدہ ہو رہا ہے اور کام میں آسانی بھی ہو رہی ہے۔
Published: undefined
اس بس میں فراہم کردہ سہولتوں کے ذریعہ ججس سے بات کرنے کے موقع بھی فراہم کیے جا رہا ہے ہیں جو کافی بہتر ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر تھرمل اسکرین اور سینیٹائزیشن کی سہولت بھی اس موبائل کورٹ میں فراہم کی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined