کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی کی 10 سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والے شخص گجرات کے احمدآباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ گریش نام کا یہ ملزم راجستھان کے اجمیر کا رہائشی ہے اور اس نے پرینکا کو ٹوئٹر پر دھمکی دی تھی۔ ملزم کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ دہلی اور ممبئی پولس ملزم کو پکڑنے کے لئے مشترکہ مہم چلا رہی تھی۔
Published: 05 Jul 2018, 3:40 PM IST
مندرسور معاملہ پر پرینکا چترویدی کے نام سے ایک فرضی میسج پھیلایا جا رہا تھا اسی کو لے کر ان کی بیٹی کے ریپ کی دھمکی دی گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک فرضی پوسٹ میں دکھایا گیا تھا کہ پرینکا چترویدی مندسور ریپ کے ملزم کی حمایت میں ہیں۔
بیٹی کا ریپ کرنے کی دھمکی ملنے کے بعد پرینکا چترویدی نے ممبئی کے گورے گاؤں تھانہ میں اس تعلق سے 2 جولائی کو معاملہ درج کرایا تھا۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد پرینکا کو ملک بھر کے لوگوں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا ساتھ ملا تھا اور سبھی نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
Published: 05 Jul 2018, 3:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Jul 2018, 3:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز