اگرتلہ: تریپورہ میں کانگریس نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا پتہ لگانے اور علاج میں بڑے پیمانہ پر بدانتظامی کا الزام لگاتے ہوئے وبا کے خلاف ریاستی حکومت کی طرف سے اب تک کی گئی کوششوں و کارروائی پر قرطاس ابیض (وائٹ پیپر) جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس نے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر کو میمورنڈم سونپ کر گزشتہ برس کورونا انفیکشن، بیماری، اموات، متوفیوں کے نام اور متاثرہ کنبوں کو دی گئی راحت کے بارے میں تفصیلی معلومات دینے کی مانگ کی۔ تریپورہ حکومت نے کورونا متاثرہ ہر ایک کنبہ کو دس لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست میں کورونا سے 675 لوگوں کی موت ہوئی ہے، لیکن اب تک کسی کو بھی امدادی رقم حاصل نہیں ہوئی ہے۔
Published: undefined
کانگریس نے الزا م لگایا کہ پہلے کورونا سے مرنے والوں کے کنبوں کو کووڈ سے متاثرہ کی تفصیلات ضلع مجسٹریٹ کے پاس جمع کرانے کے لئے کہا گیا ہے اور اس کے بعد جانچ ہوگی۔ پھر متعلقہ کنبہ کو امدادی رقم دی جائے گی جو محض دکھاوا لگتا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے ترجمان تاپس ڈے نے ریاستی حکومت پر کووڈ سے متعلق سرٹی فکیٹ جاری کرنے میں دھوکہ کا الزام لگایا ہے۔ خواہ کووڈ اسپتال میں اموات ہوئی ہیں۔ لاشوں کو کووڈ پروٹوکول کے مطابق نپٹایا گیا لیکن موت سرٹی فکیٹ میں موت کی وجہ کا ذکر نہیں ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے حاصل مجموعی مرکزی رقم اور ریاستی حکومت کی طرف سے کیے گئے اخراجات کی معلومات مانگی ہے۔ ہم نے ریاست کی مکمل آبادی کی جانچ کی بھی مانگ کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز