اگرتلہ: تریپورہ میں میڈیا کی سب سے بڑی تنظیم سے وابستہ میڈیا اہلکاروں نے بی جے پی حکومت میں صحافیوں پر ہورہے حملوں اور وزیراعلی بپلب کمار دیب کی دھمکی کے بعد جمعہ کو کالی پٹی لگاکر مظاہرہ کیا۔ اسمبلی آف جرنلسٹ (اے او جے) کے صدر اور معروف مدیر سبل کمار ڈے کی قیادت میں یہ مظاہرہ کیا گیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ تریپورہ کے مختلف حصوں میں کام کرنے والے چھ صحافیوں پر وزیراعلی کی دھمکی کے بعد حملہ کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی مظاہرین صحافیوں اور اخبارات کی مالی مدد روکنے کے علاوہ انتظامیہ کے ذریعہ ان کا استحصال شروع کردیا گیا ہے۔
Published: undefined
سبل کمار ڈے نے الزام لگایا کہ وزیراعلی خود میڈیا اہلکاروں کے خلاف پولس اور بی جےپی کارکنان کو بھڑکا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بولنے کی آزادی اور میڈیا کی اظہار رائے کی آزادی کو بی جےپی-آئی پی ایف ٹی حکومت نے چھین لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وزیراعلی معافی نہیں مانگتے اور صحافیوں کی حفاظت کو یقینی نہیں بناتے تب تک یہ تحریک جاری رہے گی۔
Published: undefined
اے او جے صدر کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر حملوں کے معاملوں میں خصوصی پولس نے معاملے درج کئے ہیں لیکن ابھی تک ایک شخص کے علاوہ کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ 11 ستمبر کو بپلب دیب نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا کے ایک طبقے پر تریپورہ میں کووڈ -19 کے سلسلے میں لوگوں میں وہم ڈالنے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا،’’تاریخ انہیں معاف نہیں کرےگی،تریپورہ کے لوگ انہیں معاف نہیں کریں گے۔میں انہیں معاف نہیں کروں گا۔تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ میں بپلب دیب،میں جو کہتا ہوں ،وہ کرتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined