قومی خبریں

گوری لنکیش کے بعد شانتا نو کا قتل

نئی دہلی :ابھی سینئر صحافی گوری لنکیش کےقتل کو ایک ماہ بھی نہیں گزرا تھا کہ تریپورہ ریاست سے ایسی خبر آئی کہ...

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی :ابھی سینئر صحافی گوری لنکیش کےقتل کو ایک ماہ بھی نہیں گزرا تھا کہ تریپورہ ریاست سے ایسی خبر آئی کہ صحافی برادری اور ملک کے ذی شعورطبقے میں ایک بار پھر بے چینی پیدا ہو گئی ۔ تریپورہ کے 23سالہ نوجوان صحافی شانتانو بھومک کا اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ اگرتلہ سے25 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع منڈئی میں ایک مظاہرہ کی رپورٹنگ کرنے گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شانتا نو کے قتل میں انڈیجینس پیپلس فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی ) کے کارکن ملوث ہیں ۔ پولس نے اس معاملے میں آئی پی ایف ٹی کے چار کارکن کو گرفتار کیا ہے۔واضح رہے یہ وہ تنطیم ہے جس کو بی جے پی کےمرکزی دفتر نے ریاستی اکائی سے کہا تھا کہ وہ اس تنظیم کو 2 لاکھ روپے کی مدد فراہم کرے۔ 3اکتوبر2016 کو تریپورہ بی جے پی کی جنرل سکریٹری پرتیما بھومک اورپارٹی کے خزانچی سجیت کمار بنرجی کے ساتھ جاکر اس تنظیم کو 2لاکھ روپے بطور مدد دے چکی ہیں ۔ شانتانو اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کے ساتھ سکون کی زندگی گزار رہا تھا اور خالی وقت میں غریبوں کی مدد کرتا تھا۔

آپ کے فِرج میں کس کا گوشت رکھا ہے یہ آپ کو نہیں معلوم، اس کا فیصلہ ہم کریں گے اور ہم ہی سزا طے کریں گے، آپ کون سا مویشی کس کام کے لئے لے جا رہے ہیں ،اس کا فیصلہ بھی ہم کریں گے اور سزا کے لئے بھی عدالت اور پولس سے رجوع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ،ہم موقع پر ہی بغیر کسی کا موقف سنیں سزا دیں گے اور ہاں صحافی حضرات کو بھی یہ بات ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ بہت شور مچا لیا اظہار آزادی کے نام کا کیونکہ آپ کے پاس وہ آزادی نہیں ہےکہ آپ کسی کے خلاف کچھ بھی لکھ دیں اور اگر آپ نے ایسی کوئی جرأت دکھائی تو آپ کو گوری لنکیش اور تریپورا کے نوجوان صحافی شانتانو بھومک کی موت کو ذہن میں رکھنا ہوگا۔ ملک میں عدم براداشت کا ماحول اتنی تیزی سے پھیلے گا اس کا کوئی بھی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا۔

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined