قومی خبریں

تریپورہ ضمنی انتخاب نتائج: کانگریس کے دفتر پر بی جے پی کے حمایت یافتہ شرپسنوں کا حملہ! ریاستی صدر زخمی

ضمنی انتخاب کے نتائج آتے ہی تریپورہ میں کشیدگی عروج پر ہے، اگرتلہ میں بی جے پی کے کارکنان نے کانگریس کے صدر دفتر پر حملہ کر دیا، تاہم بی جے پی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اگرتلہ: تریپورہ میں ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی ماحول کشیدہ ہو گیا ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر دفتر پر حملہ کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ تریپورہ میں بی جے پی کے کارکنان نے کانگریس کے دفتر پر حملہ کیا۔ تریپورہ کانگریس کے صدر بیراجیت سنہا اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم بی جے پی نے الزمات کی تردید کی ہے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ بپلب کمار دیب کے کابینہ وزیر سدیپ وزیر اعلیٰ سے اختلاف کے بعد اپنی پرانی پارٹی کانگریس میں واپس آگئے ہیں۔ وہ ضمنی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار کے طور پر فتح یاب ہوئے۔ تریپورہ میں بی جے پی نے سورما، ٹاؤن باردوولی اور یوراج نگر سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اگرتلہ سیٹ سے صرف کانگریس امیدوار سدیپ رائے برمن جیت پائے ہیں۔ تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا نے انہیں جیت پر مبارکباد دی، لیکن اس کے فوراً بعد بدامنی پھیل گئی۔

Published: undefined

الزام ہے کہ بی جے پی کے حمایت یافتہ شرپسندوں نے اگرتلہ میں کانگریس ہیڈکوارٹر پر مبینہ طور پر حملہ کیا۔ پارٹی آفس کا فرنیچر توڑ دیا گیا، یہاں تک کہ لیڈروں کو مارا پیٹا گیا ہے۔ یہاں تک تریپورہ ریاستی کانگریس کے صدر کو بھی نہیں بخشا گیا۔ ان کا سر پھٹ گیا ہے، تاہم بی جے پی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ تریپورہ میں چار اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں برسر اقتدار بی جے پی نے وزیر اعلیٰ مانک شاہ کی باردوولی سیٹ سمیت تین سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے، جبکہ کانگریس نے اگرتلہ اسمبلی حلقہ کی پروقار سیٹ جیت لی ہے۔ اگرتلہ کا نتیجہ جاری کئے جانے کے بعد کانگریس دفتر پر حملہ کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined