صدر دروپدی مرمو نے بجٹ سیشن 2023 کے آغاز کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اگلے 25 سالوں میں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنی پوری کوشش کریں، جو اس کے ماضی کی شان سے جڑا ہو۔ گزشتہ جولائی میں عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر مرمو کا راجیہ سبھا اور لوک سبھا ممبران کے مشترکہ اجلاس سے یہ پہلا خطاب تھا۔ کنونشن کے مطابق صدر سال کے پہلے پارلیمانی اجلاس کے آغاز پر سینٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے ارکان سے خطاب کرتے ہیں۔
Published: undefined
دریں اثنا، اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو مختلف مسائل پر نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں جن میں اڈانی-ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ بھی شامل ہے، جبکہ مرکز نے زور دے کر کہا کہ وہ قواعد کے ذریعہ اجازت یافتہ ہر معاملے پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ صدر دروپدی مرمو نے ہندوستان کے ذریعہ حاصل کی گئی ترقی پر کہا کہ ’’آج، ہندوستان کا خود اعتمادی اپنے عروج پر ہے اور دنیا ہمیں ایک مختلف نقطہ نظر سے دیکھ رہی ہے۔ بھارت دنیا کو حل فراہم کر رہا ہے۔ 2047 تک ہمیں ایک ایسی قوم کی تعمیر کرنی ہے جو ماضی کے غرور سے جڑی ہو گی اور جس میں جدیدیت کے تمام سنہرے باب ہوں گے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کرنی ہے جو 'آتم نربھر' ہو اور اپنے انسانی فرائض کو پورا کرنے کے قابل ہو۔ ہمیں ایک ایسا ہندوستان بنانے کی ضرورت ہے جس میں غریبی نہ ہو، ایک ایسا ملک جس میں متوسط طبقہ بھی خوشحال ہو، ایک ایسا ہندوستان جس کے نوجوان اور عورتیں سماج اور ملک کو راستہ دکھانے کے لیے محاذ پر کھڑے ہوں، ایک ایسا ہندوستان جس کے نوجوان دو قدم پر رہیں۔
Published: undefined
صدر دروپدی پرمو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’آج ملک میں ایک مستحکم، نڈر اور فیصلہ کن حکومت ہے جو بڑے خوابوں کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے لے کر تین طلاق کو ختم کرنے تک، میری حکومت نے بڑے فیصلے لیے ہیں۔‘‘ صدر جمہوریہ نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے موثر نظام وضع کیا گیا ہے اور حکومت کی واضح رائے ہے کہ بدعنوانی، جمہوریت اور سماجی انصاف کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبی ہٹاؤ اب صرف نعرہ نہیں رہا بلکہ حکومت غریبوں کے مسائل کے مستقل حل اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
Published: undefined
دروپدی مرمو نے کہا کہ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں۔ آج، 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' کی کامیابی نظر آ رہی ہے اور ملک میں پہلی بار خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے اور خواتین کی مجموعی صحت میں بھی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ایودھیا دھام تیار ہو رہا ہے اور دوسری طرف جدید پارلیمنٹ کی تعمیر ہو رہی ہے۔ ادھر کیدارناتھ دھام کی دوبارہ ترقی کا کام اور کاشی وشوناتھ دھام کوریڈور اور مہاکال پروجیکٹ کا ترقیاتی کام پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined