قومی خبریں

ممتا بنرجی کو پھر لگا جھٹکا، دنیش ترویدی نے راجیہ سبھا میں تقریر کے دوران دیا استعفیٰ، تھام سکتے ہیں بی جے پی کا دامن!

دنیش ترویدی گزشتہ ایک مہینے سے بی جے پی کے رابطے میں تھے۔ اس لیے طے مانا جا رہا ہے کہ وہ جلد ٹی ایم سی چھوڑیں گے، اور پھر کچھ دنوں میں بی جے پی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لیں گے۔

دنیش ترویدی
دنیش ترویدی تصویر سوشل میڈیا

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے، اسی اتھل پتھل بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ ترنمول کانگریس لیڈران کا بی جے پی میں شامل ہونا اور بی جے پی لیڈران کا ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا سلسلہ بھی دن بہ دن تیز ہوتا جا رہا ہے۔ آج ایک بڑی سرگرمی اس وقت دیکھنے کو ملی جب ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن دنیش ترویدی نے ایوان میں تقریر کرتے کرتے اچانک استعفیٰ کا اعلان کر دیا۔ استعفیٰ کی وجہ انھوں نے مغربی بنگال کی صورت حال کو ٹھہرایا اور کہا کہ موجودہ حالات سے وہ انتہائی مایوس ہیں۔

Published: undefined

دنیش ترویدی نے راجیہ سبھا میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ’’میری ریاست میں تشدد ہو رہا ہے، اس سے مجھے گھٹن ہو رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’جس طرح سے میری ریاست (مغربی بنگال) میں تشدد ہو رہا ہے اور ہم یہاں بس بیٹھے ہوئے ہیں، کچھ بول نہیں سکتے تو اس سے اچھا ہے کہ میں اپنا استعفیٰ نامہ دے دوں۔ میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں آج راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔‘‘

Published: undefined

دنیش ترویدی کا راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ ممتا بنرجی کے لیے زبردست جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ وہ نہ صرف پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں بلکہ ان کی عوام پر اچھی گرفت بھی ہے۔ اب ایسی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ جلد ہی دنیش ترویدی بی جے پی کا دامن تھام لیں گے۔ دراصل وہ گزشتہ ایک مہینے سے لگاتار بی جے پی کے رابطے میں تھے۔ اس لیے طے مانا جا رہا ہے کہ وہ ٹی ایم سی چھوڑیں گے، اور پھر کچھ دنوں میں بی جے پی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined