آئندہ سال یعنی 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخاب کو لے کر سبھی قومی و ریاستی پارٹیوں نے تیاریاں ابھی سے ہی شروع کر دی ہیں۔ بی جے پی کے خلاف ایک مضبوط اپوزیشن تیار کرنے کے لیے چھوٹی بڑی پارٹیوں کا اتحاد بنانے کی کوششیں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔ اس درمیان مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک ایسا اعلان کر دیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی کوششوں کو ایک شدید جھٹکا پہنچایا ہے۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے جمعرات کے روز واضح کر دیا ہے کہ ترنمول کانگریس 2024 کا لوک سبھا انتخاب تنہا لڑے گی۔ یعنی انھوں نے اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ٹی ایم سی کا اتحاد براہ راست عوام کے ساتھ ہوگا۔
Published: undefined
ایسے ماحول میں جب کہ کئی اپوزیشن لیڈران بی جے پی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی تیاری کر رہے ہیں اور ریلیاں بھی ہو رہی ہیں، ترنمول کانگریس کا علیحدہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ فکر میں اضافہ کرنے والا ہے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اپنے یومِ پیدائش پر بدھ کے روز چنئی میں ریلی کی تھی۔ اس میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور اکھلیش یادو سمیت کئی اپوزیشن لیڈران پہنچے تھے، جس سے مضبوط اپوزیشن اتحاد کی امید پیدا ہو گئی تھی۔ لیکن ممتا بنرجی کا اعلان دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
Published: undefined
2024 لوک سبھا انتخاب میں تنہا لڑنے سے متعلق ممتا بنرجی کا اعلان آج مغربی بنگال میں ایک اسمبلی سیٹ کے لیے ہوئے ضمنی انتخاب کا نتیجہ برآمد ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ساگردگھی اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار نے جیت حاصل کی ہے اور غالباً ممتا اپنی شکست سے بہت مایوس ہوئی ہیں۔ ساگردگھی کا نتیجہ برآمد ہونے کے بعد بنرجی کا یہ بیان بھی سامنے آیا ہے کہ بی جے پی نے اس سیٹ پر اپنے ووٹ کانگریس کو منتقل کر دیئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز