قومی خبریں

ترنمول کانگریس لیڈر واعظ خان کا گولی مار کر قتل، چار افراد گرفتار

ہوڑہ پولیس کمشنریٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ واعظ خان پیر کی رات نذیر گنج میں واقع اپنی ایک رہائش گاہ سے دوسرے گھر جا رہے تھے، اسی وقت 8-7 افراد نے انہیں گھیر لیا اور گولی مار دی۔

قتل، علامتی تصویر یو این آئی
قتل، علامتی تصویر یو این آئی 

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ایک مسلم لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس کی شناخت واعظ خان کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ہوڑہ ضلع میں ترنمول اقلیتی سیل کے صدر تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے اب تک چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

ہوڑہ پولیس کمشنریٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ واعظ خان پیر کی رات نذیر گنج میں واقع اپنی ایک رہائش گاہ سے دوسرے گھر جا رہے تھے۔ اسی وقت، سات سے آٹھ افراد نے انہیں گھیر لیا اور گھر کے سامنے پوائنٹ بلین رینج سے گولی مار کر فرار ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن پولیس نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Published: undefined

رات میں ہی پولس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ ان سے پوچھ گچھ کے بعد مزید دو افراد کے بارے میں معلومات ملی، جنہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی گئی۔ چاروں کے بیانات میں تضاد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302 اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ باقی ملزمان کی تلاش بھی تیز کر دی گئی ہے۔ تحقیقات سے جڑے سنکرائیل تھانے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جائے وقوعہ کے آس پاس کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں ہے لیکن کچھ ہی فاصلے پر ایک دکان میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب ہے جس کی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے۔ اس کی بنیاد پر مفرور ملزمان کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

مقتول کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ خان علاقے میں بھتہ خوری کی مخالفت کرتے تھے جس کی وجہ سے انہیں گولی ماری گئی ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس کا خیال ہے کہ اسے پرانی دشمنی کی بناء پر قتل کیا گیا ہے۔ تاہم قتل کی سیاسی زاویہ سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined