جموں و کشمیر میں اب سبھی سرکاری اسکولوں کی شناخت ترنگے سے کی جائے گی۔ جموں و کشمیر اسکول تعلیم محکمہ نے سبھی سرکاری اسکولوں کے سائن بورڈ میں ترنگا لگانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سرکاری اسکول کی عمارتوں کو سفید اور گرے رنگ سے رنگا جانا چاہیے اور ساتھ ہی سائن بورڈ پر ترنگا بھی ہونا لازمی ہے۔
Published: undefined
جموں و کشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سبھی سرکاری اسکولوں کی شناخت کرنے کے لیے کچھ نئے اقدام کیے گئے ہیں جن سے سرکاری اسکولوں کی پہچان ’الگ اور آسان‘ ہو جائے۔ اسکول تعلیم محکمہ کے حکم کے مطابق اپریل مہینے کے آخر تک خطہ کے سبھی اسکولوں کو حکم پر عمل کر کے رپورٹ محکمہ تعلیم کو دینی ہوگی۔ حکم کو نظرانداز کرنے والوں پر کارروائی کی بات بھی کہی گئی ہے۔
Published: undefined
نئے پیٹرن میں اسکول کے سائن بورڈ کا بیک گراؤنڈ ترنگا رہے گا اور اس کے اوپر اسکول کے بارے میں مکمل جانکاری دی جائے گی۔ مثلاً اسکول کب بنا، کس کیٹگری کا ہے اور اسکول کا پتہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اس سمت میں کام فروری مہینے میں ہی شروع کر دیا گیا تھا جب سبھی اسکول سردیوں کی چھٹیوں کے لیے بند تھے، اور بہت سارے اسکولوں میں یہ کام پورا بھی کیا جا چکا ہے۔ لیکن وادیٔ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں برف باری اور سردی کے سبب رنگائی کا کام نہیں ہو سکا ہے۔ حالانکہ اب اس کام کو 30 اپریل سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز