نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں ملک نے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا اوران کی سادی اور ملک کے لیے وقف زندگی کو یاد کیا۔
Published: undefined
صدر جمہوریہ کووند نے جموں و کشمیر میں شمالی کمان کے اودھمپور کمپلیکس میں ڈاکٹر کلام کی تصویر پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر اس وقت جموں و کشمیر اور لداخ کے دورے پر ہیں۔ 15 اکتوبر 1931 کو رامیشورم میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر کلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’میزائل مین کے بطور مشہور ملک کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جی کو ان کی سالگرہ پر تہہ دل سے سلام۔ انہوں نے اپنی زندگی ہندوستان کو مضبوط، خوشحال اور قابل بنانے میں وقف کر دی۔ وہ ہمیشہ ہم وطنوں کے لیے باعث تحریک رہیں گے‘۔
Published: undefined
نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ڈاکٹر کلام ایک عظیم سائنسدان تھے اور علم و آگہی کے مظہر تھے۔ لوک سبھا اسپیکر برلا نے کہا کہ سابق صدر نے ہندوستان کے سیکورٹی سسٹم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مرکزی وزراء نتن گڈکری، پیوش گوئل، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا اور دیگر معزز شخصیات نے بھی سابق صدر عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
Published: undefined
دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ ڈاکٹر کلام کی سادہ زندگی اور اعلیٰ افکار ہم وطنوں کو ہمیشہ متاثر کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر بی جے پی کی اترپردیش یونٹ نے ڈاکٹر کلام کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں سابق صدر نے کہا تھا کہ ’خوابوں کو سچ ہونے سے پہلے آپ کو خواب دیکھنا ہوگا۔ خواب وہ نہیں ہوتے جو آپ نیند میں دیکھتے ہیں۔ خواب وہ ہوتے ہیں جو آپ کو سونے نہیں دیتے‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined