نئی دہلی: نائب صدر اور راجیہ سبھا کے اسپیکر وینکیا نائیڈو، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس پر دہشت گردانہ حملے کی 20 ویں برسی پر خراج عقیدت اور پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں شرکت کی۔ کئی ممبران پارلیمنٹ اور رہنماؤں نے 2001 کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Published: undefined
خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں راجیہ سبھا کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر ہری ونش، کانگریس ایم پی راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی شامل تھے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی لیڈروں نے پارلیمنٹ حملے میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’میں ان تمام سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو 2001 میں پارلیمنٹ حملے کے دوران ڈیوٹی کے دوران شہید ہوئے تھے۔ ملک کے لیے ان کی خدمات اور عظیم قربانی ہر شہری کے لئے ایک تحریک ہے‘‘۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ’’میں ان تمام بہادر سیکورٹی فورسز کی ہمت اور بہادری کی سیلوٹ کرتا ہوں جنہوں نے ہندوستانی جمہوریت کے مندر پارلیمنٹ ہاؤس پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں قوم کے افتخار کی حفاظت کے لئے اپنی عظیم قربانی دی۔"
Published: undefined
شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے راج نا تھ سنگھ نے کہا’’ میں ان بہادر سیکورٹی اہلکاروں کو جنہوں نے 2001 کے پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔ قوم ان کے حوصلہ اور فرض اور عظیم قربانی کے لیے مشکور رہے گی۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ آج سے 20 سال قبل 13 دسمبر 2001 کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی پارلیمنٹ ہاؤس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے دوران دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کا سامنا کرتے ہوئے دہلی پولیس کے پانچ اہلکار، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک خاتون کانسٹبل اور پارلیمنٹ کے دو سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز