قومی خبریں

موتی لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کیا گیا خراج عقیدت

ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے 30 مارچ 1957 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں پنڈت موتی لال نہرو کی تصویر کی رونمائی کی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: مجاہد آزادی اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے والد پنڈت موتی لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر ہفتہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

Published: undefined

پنڈت موتی لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی وزیر تعلیم وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ، کانگریس لیڈر راجیو شکلا اور آنند شرما سمیت کئی موجودہ اور سابقہ ارکان پارلیمنٹ اور دیگر معزز شخصیات نے ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

Published: undefined

پنڈت موتی لال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے موقع پر لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اوتپل کمار سنگھ نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے 30 مارچ 1957 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال میں پنڈت موتی لال نہرو کی تصویر کی رونمائی کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined