نئی دہلی: لوک سبھا نے مانسون سیشن کے پہلے روز آج سابق صدر پرنب مکھرجی، ایوان کے رکن ایچ وسنت کمار، کلاسیکی گلوکار پنڈت جسراج اور ایوان کے دیگر سابق اراکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کارروائی شروع کرتے ہی ایوان کو سابق اراکین کے انتقال کی اطلاع دی اور ان کے تعاون کا ذکر کیا۔ ایوان نے ملک کی سلامتی کے لئے شہید ہونے والے فوجیوں اور کورونا سے لڑتے ہوئے اپنی جان گنوانے والے کورونا واریئر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
Published: undefined
انہوں نے سابق صدر پرنب مکھرجی کو پارلیمانی امور کے ماہر، مقبول رہنما اور تمام جماعتوں میں ان کی شخصیت کے لئے احترام کے جذبے کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ ملک کے اعظیم لیڈروں میں سے ایک تھے۔ مسٹر مکھرجی تیز طرار مقرر، پارلیمانی امور کے ماہر تھے اور انہوں نے پانچ دہائیوں سے زیادہ کی اپنی سیاسی زندگی میں ملک کو نئی سمت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Published: undefined
پرنب مکھرجی کو جمہوریت کی اصل روح کے پرستار قرار دیتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ وہ پرنب دا کے نام سے مشہور تھے اور ان کا خیال تھا کہ آئین محض ایک دستاویز نہیں ہے بلکہ ملک کی ترقی میں سرگرم کردار ادا کرنا کا ایک گر ہے۔ انہوں نے متعدد کتابیں لکھیں ہیں جو ملک کی جمہوریت کو آگے بڑھانے میں آئندہ نسلوں کی رہنمائی کریں گی۔
Published: undefined
اوم برلا نے موجودہ ایوان کے رکن ایچ وسنت کمار کی موت کی اطلاع دی اور کہا کہ وہ تامل ناڈو سے ایوان میں کنیا کماری پارلیمانی حلقہ کی نمائندگی کر رہے تھے۔ وسنت کمار کیمیکلز، کھاد اور پارلیمانی امور سے متعلق کمیٹی کے رکن بھی تھے۔ وہ تمل ناڈو اسمبلی کے بھی رکن رہے۔ ان کا 28 اگست کو 70 سال کی عمر میں کورونا انفیکشن سے انتقال ہو گیا۔
Published: undefined
انہوں نے ایوان کو عظیم کلاسیکی گلوکار پنڈت جسراج کی موت کی بھی اطلاع دی اور کہا کہ ان کا انتقال 17 اگست کو امریکہ میں ہوا۔ حکومت ہند نے کلاسیکی موسیقی میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر انہیں پدم وبھوشن سے نوازا تھا۔ وہ سنگیت ناٹک اکیڈمی کی سربراہ بھی رہے۔ اوم برلا نے کہا کہ اس دوران ایوان کے کئی سابق اراکین کا بھی انتقال ہوا ہے۔ ایوان نے سابق اراکین مادھو راؤ پاٹل، پارس ناتھ پاٹل، ہری بھاوا مادھو جیولے، لال جی ٹنڈن، کملارانی، چیتن چوہان، سریندر پرکاش گوئل، رگھوونش پرساد سنگھ سمیت 13 اراکین کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
Published: undefined
لوک سبھا نے سرحد پر شہید فوجیوں کے ساتھ ساتھ ملک کی خدمات کے لئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران کورونا کی وجہ سے شہید ہوئے ڈاکٹروں، پولیس اہلکاروں اوردیگر کورونا واریئر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان سب کے اعزاز میں ایوان میں ’مون‘ رکھا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز