پسماندہ مسلمان پوری طرح سے متحدہ ہوجائیں اور پسماندہ مسلم پرسنل لاءبورڈ کی تشکیل کریں۔ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین سلیم پرویز نے کل پٹنہ کے گاندھی سنگرہال میں سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد تقریب میں یہ اپیل کی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کی حصولیابی کے لئے پسماندہ مسلمان خود کو متحد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی شخصیت عظیم تھی اور یہی وجہ تھی کہ نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ وہ جب بھی بیرون ملک گئے وہاں لوگوں نے ان کے لئے پلکیں بچھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام کے حیات و خدمات سے لوگوں کو سبق لینے کی ضرورت ہے۔ سلیم پرویز نے کہا کہ میں مرتے دم تک مدرسہ کی خدمت کرتا رہوں گا۔
Published: undefined
اس موقع پر قرارداد منظور کر مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی جینتی تمام تعلیمی اداروں میں منانے کو لازمی کیا جائے، جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کا نام ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے منسوب کیا جائے، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انجینئرنگ کالج ڈاکٹر ذاکر حسین انجینئرنگ کالج کا نام بدل کر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام انجینئرنگ کالج کیا جائے، ملک کے موسیقی اداروں کا نام استاد بسم اللہ خاں، نوشاد اور محمد رفیع و موسیقی کے دیگر عظیم ہستیوں کے نام سے منسوب کیا جائے، ملک کے آرمی ادارہ کا نام عبدالحمید کے نام پر کیا جائے اور ملک کے تمام یونیورسٹیوں میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے نام پر چیئر قائم کی جائے۔
Published: undefined
آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ اس سے خطاب کرنے والوں میں راشٹریہ جنتادل کے رکن کونسل رام بلی سنگھ، جنتادل یونائیٹیڈ کی ترجمان انجم آرا، اے این سنہا انسٹی ٹیوٹ کے حبیب اللہ انصاری، بہار اردو اکیڈمی کے سابق وائس چیئرمین پروفیسرعبدالواحد انصاری، پسماندہ مسلم محاذ کے ترجمان محمد شبیر احمد، فیاض احمد فیضی، زلیخا خاتون،ہمایوں انصاری، قاسم انصاری، سہیل انصاری، شمیم مکھیا، عارف اقبال، نورحسن آزاد، عارف انصاری (گیا) نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined