سری نگر: جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے واگڈ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جاری تصادم میں جیش محمد نامی ملی ٹنٹ تنظیم سے وابستہ ایک اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس تعلق سے جانکاری دی۔ انہوں نے مہلوک کمانڈر کی شناخت شام صوفی کے بطور کی۔
Published: undefined
قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 42 آر آر، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کے روز ترال کے تلوانی محلہ واگڈ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔ مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز