ہندوستان میں جاری کورونا وائرس کے قہر کے درمیان جہاں دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ ہو چکا ہے، وہیں کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے سبب لوگوں کی ہجرت شروع ہو گئی ہے۔ سبھی جلد از جلد اپنی ریاست پہنچنا چاہ رہے ہیں تاکہ لاک ڈاؤن میں پھنس نہ جائیں۔ اس افرا تفری پر وزیر ریل پیوش گویل نے صاف کیا ہے کہ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ٹرینیں پہلے کی ہی طرح چلتی رہیں گی۔ ریلوے اسٹیشنوں پر مہاجر مزدوروں کی بھیڑ جمع ہونے پر انھوں نے کہا کہ کسی طرح کا کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے، لوگ پہلے کی طرح ٹکٹ بک کرا کر آسانی سے کہیں بھی جا سکیں گے۔
Published: undefined
منگل کے روز کابینہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کی جانکاری دینے کے لیے ورچوئل موڈ میں منعقد پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر ریل نے لاک ڈاؤن کے اندیشوں کو پوری طرح خارج کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’کسی ریلوے اسٹیشن پر مہاجر مزدور بڑی تعداد میں آئے ہوں اور انھیں تکلیف ہو، ایسی بات نہیں ہے۔ میں خود نجی طور پر انتظام کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ ریلوے چیئرمین سے لے کر سبھی افسر انتظامات کی سخت نگرانی کر رہے ہیں۔ اسپیشل ٹرینیں بھی چلوا رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
علاوہ ازیں وزیر ریل نے کہا کہ مہاجر مزدور ہوں یا کوئی بھی، کسی کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری گارڑیاں دستیاب ہیں۔ کسی طرح کا کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے۔ ٹرینیں چل رہی ہیں اور آگے بھی چلتی رہیں گی۔ لوگ ٹکٹ بک کرا کر کہیں بھی آ جا سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined