قومی خبریں

دہلی کے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ جاری

اس سال کم وقت ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئےہیں اور عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرانےکی کوشش کی جا رہی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے دہلی سے منتخب شدہ عازمین حج برائے حج2022کے لیے تربیتی کیمپ جاری ہے۔ یہ تربیتی کیمپ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل آصف علی روڈ نئی دہلی میں چل رہا ہے ۔ کل تیسرے دن کے کیمپ میں پرانی دہلی و مشرقی دہلی کے عازمین حج کو تربیت دی گئی۔

Published: undefined

کل کے تربیتی پروگرام میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد، سید شاداب حسین رضوی اشرفی صاحب، ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی کے علاوہ کثیر تعداد میں عازمین حج موجود تھے۔

Published: undefined

کل کے تربیتی پروگرام میں حکومت دہلی کے وزیر خوراک و رسد عمران حسین،چیئرمین دہلی اقلیتی کمیشن ذاکر خان، اردو اکیڈمی کے نائب صدر حاجی تاج محمد،اسلامی ریپبلک ایران کلچرل ہاوس کے کاونسل محمد علی ربانی، حلقہ مٹیا محل کے میونسپل کے کونسلر آل محمد اقبال، اجمیری گیٹ کے مونسپل کونسلر راکیش کمار،سوشل اینڈ آرٹی آئی ایکٹوسٹ محمد شاہد گنگوہی،رضاکار صدر حاجی محمد ادریس و اسعد میاں موجود تھے۔ مختار احمد نے معزز مہمانان کا پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستے دے کر استقبال کیا۔

Published: undefined

عمران حسین نے منتخب عازمین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ دو سال بعد ہندوستانی عازمین حج حرمین شریفین پہنچ کر فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے۔ انہوں نے عازمین حج سے ملک میں امن و سلامتی خوشحالی و ترقی کی درخواست کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال کم وقت ہونے کے باوجود حکومت دہلی کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئےہیں اور عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرائی جائیں گی۔

Published: undefined

چیئر مین مختار احمد نے کہا کہ عمران حسین صاحب ودیگرمہمانوں کا اس ٹریننگ کیمپ میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دہلی کی عوام دوست حکومت سبھی کے لیے فکر مند ہے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کر رہی ہے۔انہوں نے تمام خصوصی مہمانان کا پروگرام میں شامل ہونے کے لیے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی سبھی کا تعاون اسی طرح ملتا رہے گا اور سب مل کر حکومت دہلی کے تعاون سے عازمین حج کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کے لیے پرعزم رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined