نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں چوروں کے ذریعہ تار کاٹ کر لے جانے کی وجہ سے بلیو لائن کی سروسز متاثر ہو گئی ہیں۔ دہلی میٹرو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلیو لائن روٹ پر اندرپرستھ اور یمنا بینک میٹروں اسٹیشن کے درمیان ٹرین خدمات متاثر ہیں۔ اس کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ چوروں نے ویشالی نویڈا الیکٹرانکس سٹی کی جانب جانے والی ڈاؤن لائن کے سیکشن پر کیبل چوری کر لی، جس کے بعد اس روٹ پر ٹرین خدمات میں خلل پڑ گیا۔ اس لائن پر مرمت کا کام جاری ہے، دہلی میٹرو کا کہنا ہے کہ ٹرین خدمات منگل کی رات تک بحال ہو پائیں گی۔
Published: undefined
میٹرو نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کیبل چوری کی وجہ سے اس سیکشن پر ٹریک سرکٹ ڈراپ یعنی سگنل کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ ایسے میں ٹرینیں صرف 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہی چل پا رہی ہیں۔ میٹرو کا آپریشن بھی خودکار کی بجائے مینول موڈ پر کیا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے یمنا بینک اور اندرپرستھ اسٹیشن کے درمیان میٹرو سروس مشکل سے آپریٹ ہو پا رہی ہیں۔
Published: undefined
ڈی ایم آر سی نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ روٹ پر آئی خرابی منگل تک ٹھیک ہو پائے گی۔ میٹرو نے اطلاع دی کہ جس سیکشن پر دقت پیش آ رہی ہے، اسے ٹھیک کرنے میں کم از کم تین گھنٹے کا وقت درکار ہے۔ دہلی میٹرو کی جانب سے بتایا گیا کہ مسافروں کو اطلاع دینے کے لئے بلیو لائن روٹ کے تمام اسٹیشنوں اور ٹرینوں کے اندر اعلان کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اطلاع دی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined