قومی خبریں

پنچکولہ کی آگ دہلی پہنچی، ٹرین اور3 بسیں نذر آتش

پنچکولہ کی آگ دہلی پہنچی، ٹرین اور3 بسیں نذر آتش

Getty Images
Getty Images 

نئی دہلی: سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے ذریعہ ڈیرا سچا سودا کے سربراہ رام رحیم کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے بعد اس کے حامیوں نے صرف ہریانہ اور پنجاب میں ہی ہنگامہ برپا نہیں کیا ہے بلکہ دہلی کے تقریباً 7 مقامات سے بھی توڑ پھوڑ، آگ زنی اور ہنگامہ آرائی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ مشتعل ڈیرا حامیوں نے آنند وِہار ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ریوا ایکسپریس کے دو خالی ڈبوں کو نذر آتش کر دیا ہے جس کے بعد دہلی کے سبھی ریلوے اسٹیشنوں پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ شمالی ریلوے کے ترجمان نیرج شرما نے اس سلسلے میں بتایا کہ ڈیرا حامیوں نے آنند وِہار ریلوے اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی کی ہے جس کے بعد سبھی ریلوے اسٹیشنوں پر حفاظتی انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی روہتک کی طرف جانے والی 236 ٹرینیں رَد بھی کر دی گئی ہیں۔ ڈیرا حامیوں کے ذریعہ دہلی کے جن علاقوں میں ہنگامہ برپا کیا گیا ہے ان میں منگول پوری، لونی، جہانگیر پوری، آنند وِہار اور جی ٹی بی نگر وغیرہ شامل ہیں۔

Published: 25 Aug 2017, 6:22 PM IST

ڈی ٹی سی کی اے سی بس جسے ڈیرا حامیوں نے نذر آتش کر دیا (تصویر ویپن)

ڈیرا سچا سودا کے حامیوں نے دہلی کی تین ڈی ٹی سی بسوں کو بھی نذر آتش کر دیا ہے اور بری طرح توڑ پھوڑ شروع کر دی ہے۔ بسوں کے نذر آتش کرنے کی خبریں لونی،نند نگری اور گوکل پوری سےموصول ہوئی ہیں۔ حالات کو دیکھتے ہوئے دہلی کے بی جے پی صدر دفتر پر بھی حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ غازی آباد کے لونی علاقے سے لگاتار توڑ پھوڑ کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔وہاں ناراض ڈیرا حامی پتھراؤ کر رہے ہیں۔ نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے دہلی سے ہریانہ جانے والی 74 بسوں کو روک دیا گیا ہے۔ اس درمیان دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کے باشندوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی اشتعال انگیزی سے دور رہیں۔

Published: 25 Aug 2017, 6:22 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Aug 2017, 6:22 PM IST