قومی خبریں

دردناک ریل حادثہ میں درجنوں ہلاک، سینکڑوں زخمی

دردناک ریل حادثہ میں درجنوں ہلاک، سینکڑوں زخمی

حادثہ زدہ ٹرین کے ڈبے (تصویر نیشنل ہیرالڈ)
حادثہ زدہ ٹرین کے ڈبے (تصویر نیشنل ہیرالڈ) 

نئی دہلی: پوری سے ہریدوار جا رہی كلنگ-اتكل ایکسپریس آج اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں بری طرح حادثے کا شکار ہو گیا۔ یہ حادثہ کھتولی ریلوے اسٹیشن کے قریب تقریباً 6 بجے پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 8 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق 23 لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے لیکن عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اموات کی تعداد 100 کے قریب ہوگی۔ مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس میں 400 سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ میرٹھ اور مظفر نگر کے ڈاکٹروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ میرٹھ سے ریلف ٹرین بھیج دی گئی ہے۔ مظفر نگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مقامی سطح پر ڈاکٹروں کا اہتمام کیا ہے۔ اس حادثے کی وجہ سے، دلی - دہردون ریلوے میں رکاوٹ پید ہوگئی ہے۔ ٹرینوں کا روٹ بدل کر شاملی اور مراد آباد سے بھیجی جا رہی ہے۔

راحت رسانی کے کام میں مصروف ایک شخص کا کہنا ہے کہ حالات بہت برے ہیں سینکڑوں لوگ زخمی ہیں اور تقریباً 100 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ بوگیوں کی حالت دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ اندر کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ چونکہ رات ہو چکی ہے اس لیے اندھیرے میں راحت رسانی کے کام میں مشکلیں بھی پیش آ رہی ہیں۔ زخمی مسافروں کی مدد کر رہے مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کوئی سرکاری مدد نہیں پہنچی ہے اور آس پاس کے لوگ ہی زخمی مسافروں کی امداد میں لگے ہوئے ہیں۔ حالانکہ ریلوے اور ضلع انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ حادثہ کے فوراً بعد راحت کام شروع کر دیا گیا۔ اس درمیان ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ ایم کے سنگھ نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ مسافروں کے رشتہ دار اس 9760534054 پر رابطہ کر کے تفصیلی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined