بنگلورو: کرناٹک میں جمعہ (28 جون) کو ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ریاست کے ہاویری ضلع میں پونے-بنگلورو قومی شاہراہ پر پیش آنے والے اس سڑک حادثے میں 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ ضلع کے باگڈی تعلقہ میں گنڈین ہلی کراس کے قریب پیش آیا۔ اس سڑک حادثے میں جان گنوانے والے 13 لوگوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ قومی شاہراہ پر ہونے والے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
Published: undefined
یہ سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس پونے-بنگلورو قومی شاہراہ سے گزر رہی تھی۔ اس نے ہائی وے پر کھڑے ٹرک کو پیچھے ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ منی بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر بکھر گیا۔ سامنے بیٹھے لوگوں کی لاشیں منی بس سے چپک گئیں۔ واقعے کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں جن میں ریسکیو ٹیم کو منی بس کو نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو کہ حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
Published: undefined
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ فائر فائٹرز نے منی بس کے اندر سے لاشیں باہر نکالیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق، متاثرین شیوموگا کے رہنے والے تھے اور بیلگاوی ضلع کے ساوادتی سے دیوی کے درشن کرنے کے بعد واپس لو رہے تھے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ حادثہ منی بس کے ڈرائیور کو جھپکی آنے کی وجہ سے پیش آیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined