رائے پور: چھتیس گڑھ کے بالود میں کانکیر قومی شاہراہ پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ بولیرو کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 10 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ایس پی جتیندر کمار یادو کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات پیش آیا۔ کار میں سوار تمام لوگ شادی میں شرکت کے لیے مارکاٹولا جا رہے تھے۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ایک بچی اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’اطلاع ملی ہے کہ 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور ایک بولیرو اور ٹرک کے درمیان تصادم میں بچی کی حالت نازک ہے، بالود میں پرور اور چرما کے درمیان بلودگہان کے قریب شادی کی تقریب میں جا رہی تھی۔ خدا مرحوم کی روح کو سکون اور ان کے اہل خانہ کو ہمت دے۔ میں زخمی بچی کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘ خیال رہے کہ موقع پر جو بچی بری طرح زخمی ہوئی تھی بعد میں اس نے بھی دم توڑ دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز