قومی خبریں

دردناک حادثہ: گیس سلنڈر لیک ہونے سے گھر میں لگی آگ، ماں-بیٹے کی زندہ جل کر موت

رسوئی گھر میں ناشتہ بنانے کے لئے گئی کرن، گیس سلنڈر جو پہلے سے ہی لیک ہو رہا تھا اس سے بے خبر تھی۔ اچانک اس میں آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے رسوئی گھر میں موجود ماں بیٹے آگ کے زد میں آ گئے

<div class="paragraphs"><p>آگ کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

آگ کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 

بہار کے کیمور ضلع میں دیوالی کے موقع پر ماں-بیٹے کی جل کر موت ہو گئی۔ یہ حادثہ درگاوتی تھانہ علاقہ کے بہیرا گاؤں میں جمعرات کو صبح کے قریب 8 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ ساتھ ہی درگاوتی تھانہ کے صدر گریش کمار سمیت پولیس ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ حادثہ میں وفات پانے والے ماں بیٹے کی پہچان 30 سالہ کرن دیوی اور 10 سالہ بیٹے گولو کے طور پر ہوئی۔

Published: undefined

ملی جانکاری کے مطابق متوفی خاتون کا شوہر ہریانہ میں رہ کر مزدوری کرتا ہے۔ کرن اپنے بیٹے کے ساتھ گاؤں میں رہتی ہے۔ دراصل جمعرات کو صبح وہ رسوئی گھر میں ناشتہ بنانے کے لئے گئی۔ وہاں رکھا گیس سلنڈر جو پہلے سے ہی لیک ہو رہا تھا، جس سے کرن بے خبر تھی۔ اچانک اس میں آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے رسوئی گھر میں موجود ماں۔بیٹے کو اپنی زد میں لے لیا۔

Published: undefined

پڑوس میں رہنے والوں نے اچانک ماں بیٹے کی زور زور سے چیخنے کی آواز سن کر گھر سے باہر نکل کر آئے۔ پڑوسیوں نے دیکھا کہ ماں بیٹے آگ کے شعلوں میں جل رہے ہیں۔ لوگوں نے اپنے طور پر مستعدی دکھاتے ہوئے ماں بیٹے کو آگ سے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن آگ میں بری طرح جلنے کی وجہ سے دونوں کی موت جائے وقوع پر ہی ہو گئی۔

Published: undefined

جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھبھوا صدر اسپتال بھیج دیا۔ خوشیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر اس المناک حادثہ سے پورا گاؤں سوگوار ہو گیا۔ متوفی کے اہل خانہ کا اس حادثہ کی وجہ سے رو رو کر بُرا حال ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined