قومی خبریں

لداخ میں ٹینک سے دریا عبور کرنے کی مشق کے دوران حادثہ، جے سی او سمیت 5 فوجی شہید

لداخ کے دولت بیگ اولڈی علاقے میں جمعہ کو ٹینک سے دریا عبور کرنے کی مشق کے دوران آبی سطح میں اچانک اضافہ ہو گیا، اس حادثہ میں جے سی او سمیت پانچ فوجی جوان شہید ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر بشکریہ اے این آئی</p></div>

علامتی تصویر بشکریہ اے این آئی

 

نئی دہلی: لداخ کے دولت بیگ اولڈی علاقے میں ایک اور المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ دفاعی افسر کے مطابق علی الصبح تقریباً 3 بجے ٹینک کے ذریعے دریا عبور کرنے کی مشق کے دوران آبی سطح میں اچانک اضافہ ہو گیا اور فوجی اہلکار اس کی زد میں آ گئے۔ اس حادثے میں جے سی او (جونیئر کمیشنڈ آفیسر) سمیت فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے، جبکہ ایک فوجی کو بچا لیا گیا۔

Published: undefined

دراصل دولت بیگ اولڈی میں رات سے مشق جاری تھی اور فوج کے بہت سے ٹینک موقع پر موجود تھے۔ اس دوران لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے قریب ٹی-72 ٹینک سے رات کے وقت دریا کو کس طرح عبور کیا جائے، اس کی مشق جاری تھی۔

ایک رپورٹ کے مطابق، مشق کے ایک حصے کے طور پر جب ایک ٹینک نے دریا کو عبور کرنے کی کوشش کی تو اچانک دریا کا بہاؤ بڑھ گیا اور ٹینک بہہ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران ٹینک میں کل 4-5 فوجی تھے۔ فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے اور تفصیلی تفصیلات کا انتظار ہے۔

Published: undefined

فوجی افسر کے مطابق، ’’دولت بیگ اولڈی کے علاقے میں دریا عبور کرنے کی مشق کے دوران پیش آنے والے ایک حادثے میں ایک جے سی او اور 4 فوجیوں سمیت ہندوستانی فوج کے پانچ فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔ پانچوں لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ٹینک کی بازیابی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔‘‘

فوج اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ پانی کی سطح اچانک کیسے بڑھ گئی۔ جس جگہ یہ حادثہ ہوا ہے اس پر ہندوستان اور چین کے درمیان کافی عرصے سے کشیدگی چلی آ رہی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

راج ناتھ سنگھ نے لکھا، ’’میں لداخ میں دریا عبور کرتے ہوئے ایک بدقسمت حادثے میں ہندوستانی فوج کے پانچ بہادر جوانوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت افسردہ ہوں۔ ہم اپنے بہادر جوانوں کی ملک کے لیے مثالی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ سوگوار خاندانوں سے میری دلی تعزیت۔ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘

Published: undefined

دریں اثنا، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی جوانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’لداخ میں ایک دریا عبور کرتے ہوئے ایک جے سی او سمیت 5 ہندوستانی فوج کے جوانوں کی جانوں کے ضیاع پر ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔ اس المناک حادثے کا شکار ہوئے فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہم تعزیت کرتے ہیں۔ افسوس کی اس گھڑی میں پوری قوم ہمارے بہادر فوجیوں کو ان کی مثالی خدمات پر سلام پیش کرتی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined