نئی دہلی: ہولی اور شب برأت کے موقع پر دہلی اور نوئیڈا ٹریفک پولیس نے ہڑدنگ بازی کو روکنے اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ دہلی ٹریفک پولیس نے تمام ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور شراب پی کر گاڑی چلانا، تیز رفتاری سے گاڑی چلانا، ٹرپل رائیڈنگ، ہیلمٹ کے بغیر سواری کرنا، غلط طریقے سے گاڑی چلانا وغیرہ جیسی قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز رہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ہولی اور شب برأت کے تہواروں کے دوران سڑکوں پر بد نظمی اور غنڈہ گردی کے کئی واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ ایسے حالات سے بچنے اور فسادات کو روکنے کے لیے ہر سال وسیع حفاظتی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ اسی ضمن میں دہلی اور نوئیڈا ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
Published: undefined
دہلی میں نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے راجدھانی بھر میں 283 اہم مقامات پر 759 ٹریفک افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی سی آر اور مقامی پولیس ٹیموں کے ساتھ خصوصی ٹریفک پولیس، چیکنگ ٹیمیں دہلی بھر میں مختلف سڑکوں اور نمایاں مقامات یا چوراہوں پر چیکنگ کے لیے تعینات کی جائیں گی۔
Published: undefined
گوتم بدھ نگر ٹریفک پولیس نے نشے میں گاڑی چلانے، اوور اسپیڈنگ، ریڈ لائٹ جمپنگ، ٹرپل رائیڈنگ، خطرناک ڈرائیونگ، ہیلمٹ کے بغیر گاڑی چلانے، سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانے اور اسٹنٹ بازی کو روکنے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ ہولی کے دن ٹریفک پولیس اور خصوصی تفتیشی ٹیم کی ٹیم گوتم بدھ نگر کی سڑکوں کا دورہ کرے گی اور پوائنٹس پر تعینات رہے گی۔
Published: undefined
دریں اثنا، ڈی سی پی ٹریفک کی قیادت میں 7 ٹریفک انسپکٹر، 58 ٹی ایس آئی، 169 ٹریفک چیف کانسٹیبل اور 212 کانسٹیبل اہم چوراہوں اور سڑکوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔ تمام پی آر وی گاڑیاں، پی سی آر گاڑیاں اور مقامی پولیس ٹیم بھی سڑکوں پر گھوم کر کڑی نظر رکھے گی۔ پولیس نے نوئیڈا کے رہائشیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے پرامن طریقے سے تہوار منائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined