جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں اتوار کے روز تاجروں اور مختلف انجمنوں نے ریلائنس اسٹور کھولنے کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔ مظاہرین نے بتایا کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت جموں کے تاجروں کے پیٹ میں چھرا گھونپا جا رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ریلائنس اسٹوروں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ اتوار کے روز جموں کے تاجروں نے انتظامیہ کی جانب سے جموں میں ریلائنس اسٹور کھولنے کی اجازت دینے کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے۔ تاجروں، بیوپاریوں اور مختلف انجمنوں سے وابستہ عہدیداروں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر بھی اُٹھا رکھے تھے جن پر ریلائنس اسٹور بند کرنے کے الفاظ درج تھے۔
Published: undefined
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران تاجروں نے بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے لیا گیا فیصلہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلائنس اسٹوروں پر غذائی اجناس سے لے کر ادویات تک دستیاب ہے اور یہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت ہو رہا ہے۔
Published: undefined
اُن کے مطابق انتظامیہ نے مقامی تاجروں کے پیٹ پر لات مار کر ریلائنس اسٹوروں کا قیام عمل میں لایا جس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تاجروں نے دھمکی دی ہے کہ جب تک انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے کو واپس نہیں لیا جاتا احتجاج کو جاری رکھے جائے گا۔ بتادیں کہ ہفتے کے روز جموں میں تاجروں کی ایک بڑی تعداد نے توی پل پر دھرنا دیا تھا جس وجہ سے جموں شہر میں ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز