دہلی کے رام لیلا میدان میں کسانوں کی ایک مہاپنچایت ہونے جا رہی ہے۔ متحدہ کسان مورچہ نے یہ مہاپنچایت بلائی ہے۔ اس مہاپنچایت میں ہزاروں کسان جمع ہونے والے ہیں۔ صبح 10 بجے سے سہ پہر 3.30 بجے تک ہزاروں کسان رام لیلا میدان میں مہاپنچایت منعقد کریں گے۔
Published: undefined
دہلی پولیس نے رام لیلا میدان میں ہونے والی کسان مہاپنچایت کو لے کر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ تقریباً دو ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ لوگوں اور گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ رام لیلا میدان کے ارد گرد جانے سے گریز کریں، خاص طور پر جے ایل این مارگ اور دہلی گیٹ سے اجمیری گیٹ چوک کے درمیان جانیں سے بچیں۔
Published: undefined
متحدہ کسان مورچہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مودی حکومت 9 دسمبر 2021 کو دی گئی تحریری یقین دہانی کو پورا کرے۔ اس کے ساتھ ملک کے کسانوں کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ مورچہ نے ایم ایس پی پر بنائی گئی کمیٹی کو یہ کہتے ہوئے تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا کہ یہ کسانوں کے مطالبہ کے برعکس کام کرہی ہے۔ اس کے علاوہ کسانوں کو پنشن دینا، قرض معاف کرنا، دیہات کے تمام گھروں کو ہر ماہ 300 یونٹ مفت بجلی دینا، کسان تحریک کے دوران مارے گئے کسانوں کو معاوضہ دینا اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے گئے بجلی ترمیمی بل 2022 کو واپس لینا شامل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز