اُدے پور: راجستھان کے اُدے پور میں کانگریس کے سہ روزہ نو سنکلپ چنتن شیویر (غوروفکر کیمپ) کا آج دوسرا دن ہے۔ کیمپ کے پہلے دن کانگریس کے اہم لیڈران نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور کیمپ کے مقاصد پر روشنی ڈالی، جبکہ پارٹی صدر سونیا گاندھی نے افتتاحٰ تقریب پیش کی۔ غوروفکر کیمپ کے دوسرے دن یعنی کہ آج اندرونی بحث و مباحثہ کا دور جاری رہے گا۔ آج پی چدمبرم، بھوپندر سنگھ ہڈا اور سلمان خورشید الگ الگ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
Published: undefined
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے غوروفکر کیمپ کے پہلے دن افتتاحی تقریب پیش کرتے ہوئے دو ٹوک کہا کہ تنظیم کو غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہے۔ ہمیں اصلاحات اور حکمت عملی میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معمولی صورت حال کا سامنا غیر معمولی کوششوں کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
سونیا گاندھی نے اقلیتوں پر حملے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے جہاں ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر نشانہ لگایا وہیں بی جے پی پر ملک بھر میں نفرت کا ماحول پیدا کرنے کا الزام عائد کیا۔ گزشتہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اپنے پیغام کا اعادہ کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کیمپ سے خطاب کے دوران کہا کہ پارٹی نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، اب قرض اتارنے کا وقت ہے۔
Published: undefined
کانگریس صدر نے مزید کہا کہ میں ذادی توقعات کو تنظیم کے مفادات کے دائرے میں رکھنا ہوگا۔ غوروفکر کیمپ میں شرکت کر رہے نمائندگان سے سونیا گاندھی نے کہا کہ اندر کھل کر اپنی رائے پیش کریں لیکن باہر صرف اور صرف ایک پیغام جانا چاہئے کہ پارٹی تنظیم متحد ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق آج صبح کے وقت اقتصادی معاملات پر پی چدمبرم، کسانوں کے مسائل پر بھوپندر سنگھ ہڈا اور سماجی انصاف کے حوالہ سے سلمان خورشید کی تین مختلف پریس کانفرسز ہوں گی۔ ان میں کانگریس لیڈران مذکورہ موضوعات پر کانگریس کا روڈ میپ واضح کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز