کنیا کماری: کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' کا آج دوسرا دن ہے۔ کنیا کماری کے اگستی سوارم میں دوسرے دن کی یاترا شروع کرنے سے پہلے یہاں کیمپ میں صبح 7 بجے ترنگا جھنڈا پرچم کشائی کی گئی۔ رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ پی چدمبرم، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور دیگر نے یاترا کی شروعات کی۔
Published: undefined
کنیا کمار سے بدھ کے روز جلسہ کا انعقاد کیا گیا اور اس کے بعد ’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع ہو گئی، جیسے جیسے یہ پیدل یاترا آگے بڑھ رہی ہے، اس میں ہزاروں افراد شریک ہو رہے ہیں اور جم غفیر امنڈ رہا ہے۔ جس طرح نظر ڈالیں پیدل یاتری ہی نظر آ رہے ہیں اور لوگوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔
Published: undefined
بھارت جوڑو یاترا کے تحت دن میں دو مرتبہ سفر کیا جا رہا ہے، پہلے مرحلہ میں صبح 7 بجے سے صبح 10:30 بجے تک اور دوسرے مرحلہ میں سہ پہر 3:30 سے شام 6:30 بجے تک۔ روزانہ اوسطاً 22-23 کلومیٹر پیدل چلنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پارٹی نے راہل گاندھی سمیت 119 لیڈروں کی 'بھارت یاتری' کے طور پر شناخت کی ہے، جو کنیا کماری سے سری نگر تک کا فاصلہ طے کریں گے۔ کنیا کماری سے سری نگر تک کا یہ 3570 کلومیٹر کا سفر تقریباً پانچ ماہ میں 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہو کر گزرے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined