نئی دہلی: وبا کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ آج ختم ہو رہا ہے اور پیر سے چوتھے مرحلے کا آغاز ہونے کا امکان ہے لیکن اس کی رہنما ہدایات کے تعلق سے صورتحال ابھی واضح نہیں ہے۔
Published: 17 May 2020, 4:11 PM IST
وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ منگل کو قوم کے نام اپنےخطاب میں ہی واضح کر دیا تھا کہ ملک میں 18 تاریخ سے لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ شروع ہو جائے گا اور یہ مکمل طور پر نئے رنگ روپ والا ہوگا حالانکہ انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا تھا کہ اس مرحلے میں کس چیز میں اور کتنی چھوٹ دی جائے گی۔
Published: 17 May 2020, 4:11 PM IST
کورونا وبا کے خلاف چلائی جا رہی ملک گیر مہم کے تحت ملک میں گزشتہ 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے اور اس کے تین مرحلے پورے ہو چکے ہیں۔ پہلا مرحلہ 25 مارچ سے 14 اپریل، دوسرا 15 اپریل سے تین مئی اور تیسرا مرحلہ چار مئی سے 17 مئی تک تھا۔
Published: 17 May 2020, 4:11 PM IST
جہاں پہلے مرحلے میں صرف ضروری اشیاء کو چھوڑ کر تقریباً زیادہ تر سرگرمیوں پر مکمل طور پابندی عائد تھی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی مکمل طور بند کر دیا گیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں کچھ نرمی دیتے ہوئے ضروری سامان کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غیر ضروری اشیاء کی فراہمی کو بھی کچھ شرائط کے ساتھ اجازت دی گئی تھی۔ اسی كے مطابق ٹرکوں وغیرہ کو ایک سے دوسری ریاست میں جانے کی اجازت بھی دی گئی تھی۔ تیسرے مرحلے میں پورے ملک کو انفیکشن کی بنیاد پر تین حصوں ریڈ، اورینج اور گرین زون میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ریڈ زون کو بھی كنٹنمینٹ اور غیر كنٹینمینٹ زون میں تقسیم کیا گیا تھا۔
Published: 17 May 2020, 4:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 May 2020, 4:11 PM IST