رائے پور: چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں جاری 85ویں کانگریس پلینری اجلاس کا آخری دن ہے۔ آج سب سے پہلے راہل گاندھی کانگریس کارکنوں اور لیڈروں سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد مزید تین قراردادوں پر بحث کی جائے گی۔ دوپہر 2 بجے کے قریب پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کی تقریر ہوگی۔ اس کے بعد پلینری اجلاس اختتام پذیر ہو جائے گا۔ جبکہ سہ پہر 3 بجے جلسہ عام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں پارٹی کے سینئر لیڈران شرکت کریں گے۔
Published: undefined
تیسرے دن کیا کیا ہوگا؟
- راہل گاندھی صبح 10.30 بجے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
- زراعت، کسانوں کی بہبود، نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور سماجی انصاف اور بااختیار بنانے جیسی قراردادوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
- ملکارجن کھرگے کی اختتامی تقریر دوپہر 1.50 بجے پیش کریں گے۔
- رائے پور کے جورا میدان میں سہ 3 بجے ایک عوامی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل خطاب کریں گے۔ اس جلسہ عام میں تقریباً 2 لاکھ لوگوں کی آمد متوقع ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ کانگریس پلینری اجلاس کے دوسرے دن (ہفتہ، 25 فروری) پروگرام کا آغاز پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے کے ہاتھوں پرچم کشائی کے ساتھ ہوا۔ اس کے فوری بعد کھڑگے نے افتتاحی تقریر پیش کی۔ اس کے بعد سونیا گاندھی اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ میری سیاسی اننگز اب آخری مرحلے پر ہے۔ انہوں نے پہلی بار پارٹی صدر کی کرسی سنبھالنے کے بعد سے آنے والے اتار چڑھاؤ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ 1998 میں پہلی بار صدر بنی تھیں تو آج تک یعنی پچھلے 25 سالوں میں کئی اچھے اور برے تجربات کا سامنا کیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ آج ملک کو مشکل حالات کا سامنا ہے لیکن ملک کے عوام متحد ہو کر رہنا چاہتے ہیں اور بھارت جوڑوا یاترا میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تمام اداروں پر آر ایس ایس اور بی جے پی کا قبضہ ہے اور کانگریس ایک سیاسی پارٹی نہیں بلکہ عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کا ذریعہ ہے۔
Published: undefined
قبل ازیں، 24 فروری کو کانگریس پلینری اجلاس کا آغاز ہوا۔ پہلے روز اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کا انتخاب نہیں ہوگا اور سی ڈبلیو سی ارکان کی نامزدگی کا حق کانگریس صدر کو دیا جائے۔ اسی دن شام کو سبجیکٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی میں لائی گئی 6 قراردادوں پر غوروخوض کیا گیا۔ اس کے بعد ان قراردادوں کو منظوری دی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز