آج ہندوستان کی 13 ریاستوں کا یومِ تاسیس ہے۔ اس موقع پر لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور وائناڈ پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کی امیدوار پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے خیالات ظاہر کیے ہیں۔ راہل گاندھی نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’آندھرا پردیش، انڈمان نکوبار، چھتیس گڑھ، چنڈی گڑھ، دہلی، ہریانہ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، پنجاب، پڈوچیری، تمل ناڈو اور لکشدیپ کے لوگوں کو آج ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد۔‘‘
Published: undefined
اس پوسٹ میں راہل گاندھی سبھی ریاستوں کی متنوع تہذیبوں اور زبانوں کو ہندوستان کی کشش قرار دیتے ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’یہ متحرک ثقافتیں، متنوع زبانیں، بھرپور تاریخیں اور پائیدار روایات ہندوستان کی طاقت کا مرکز ہیں اور ہمارے ملک کو اس سے لچک حاصل ہوتی ہے۔ آئیے ہم اس اتحاد کا جشن منائیں اور اس کی حفاظت کریں۔ اس بات کو تسلیم کریں کہ ہر ریاست کی منفرد شراکت ان رشتوں کو تقویت بخشتی اور مضبوط کرتی ہے جو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
کچھ ایسے ہی جذبات کا اظہار پرینکا گاندھی نے بھی اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں کیا ہے۔ وہ لکھتی ہیں کہ ’’آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو، پڈوچیری، لکشدیپ، انڈمان نکوبار، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، دہلی، چنڈی گڑھ، ہریانہ اور پنجاب کے یوم تاسیس کے موقع پر سبھی ریاستوں کی عوام کو بہت بہت مبارکباد۔‘‘ وہ آگے لکھتی ہیں ’’مشرق سے مغرب تک، شمال سے جنوب تک ہماری ہر ریاست کی اپنی خاص تہذیبیں، متنوع زبانیں، خوشحال تاریخ اور انوکھی روایات ہمارا وقار ہیں۔ یہ الگ الگ خصوصیات پورے ہندوستان کو اتحاد کے دھاگے میں باندھتی ہیں۔ آئیے ہم سب مل کر عظیم ہندوستان کے ’تنوع میں اتحاد‘ کی شناخت کا جشن منائیں۔ جئے ہند۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined