بہار کے نالندہ اور سہسرام میں رام نومی جلوس کے دوران جمعہ کے روز تشدد دیکھنے کو ملا تھا، اس کے بعد حالات لگاتار بدتر ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز دفعہ 144 کے درمیان نالندہ کے بہار شریف میں ایک بار پھر دو فرقہ کے لوگ آپس میں متصادم ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فریقین کی جانب سے تقریباً تین درجن راؤنڈ گولیاں چلیں۔ اس دوران دونوں فریقین کے ایک ایک شخص کو گولی لگی اور ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔ مہلوک کا نام گلشن بتایا جا رہا ہے جس کی عمر 17 سال تھی۔
Published: undefined
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بہار شریف میں کثیر تعداد میں پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ سہسرام میں کشیدگی والا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہاں پولیس، ایس ٹی ایف کے ساتھ ساتھ پیرا ملٹری فورس نے فلیگ مارچ نکالا۔ میڈیا میں آ رہی خبروں سے پتہ چل رہا ہے کہ سہسرام اور نالندہ کے واقعہ کے بعد بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ حکومت الرٹ موڈ میں ہے، کسی بھی حال میں حالات کو بگڑنے نہیں دیا جائے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ نالندہ اور سہسرام میں رام نومی کے اختتامی جلوس کے دوران جمعہ کے روز تشدد ہوا تھا۔ اس تشدد میں تقریباً 5 کروڑ روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔ تشدد کے بعد نالندہ میں 27 اور سہسرام میں 18 لوگوں کی گرفترای عمل میں آئی۔ سہسرام میں انٹرنیٹ بھی بند کر دیا گیا تاکہ کسی طرح کی افواہ نہ پھیلے۔ خراب حالات کو دیکھتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ بھی رد کر دیا گیا ہے جو کہ 2 اپریل کو ہونا تھا۔
Published: undefined
دوسری طرف مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع واقع شیوپور تھانہ کے تحت فجری بازار اور کاجی پاڑا علاقے میں بھی رام نومی جلوس کے دوران جمعہ کو تشدد کا معاملہ پیش آیا۔ اس علاقہ سے ہندوتوا تنظیموں کا جلوس نکلا تھا جس میں ہنگامہ کی خبریں سامنے آئیں۔ علاقہ میں خوب آگ زنی اور توڑ پھوڑ ہوئی تھی جس کے پیش نظر پولیس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی۔ ہفتہ کے روز بھی علاقے میں پتھر بازی کی خبریں سامنے آئی ہیں، حالانکہ پولیس نے حالات پر فوراً قابو پا لیا۔
Published: undefined
مغربی بنگال میں ہوئے تشدد کی جانچ کا ذمہ سی آئی ڈی کو سونپ دیا گیا ہے۔ ہوڑہ پولیس کمشنر بھی کئی بار جائے حادثہ کا دورہ کر چکے ہیں۔ علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہے اور انٹرنیٹ خدمات بھی بند کر دی گئی ہیں۔ اس تشدد معاملے میں ابھی تک پولیس نے 38 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ توڑ پھوڑ اور آگ زنی کے واقعہ میں لاکھوں روپے کا نقصان ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز