چین کے ذریعہ لداخ میں کئی گئی گستاخی کے بعد لاتعداد ہندوستانیوں کا ذہن چین کے خلاف پوری طرح بدل گیا ہے۔ اس وقت 93 فیصد سے زیادہ ہندوستانی چین سے سبھی تجارتی رشتے توڑنے کے حق میں ہیں۔ ان میں اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ہی بی جے پی/این ڈی اے حامی بھی ہیں۔
Published: undefined
آئی اے این ایس سی-ووٹر اسنیپ پول کے ایک سروے کے مطابق لوگوں کا ذہن چین مخالف ہو گیا ہے اور یہاں تک کہ بی جے پی/این ڈی اے حامی بھی چین کے خلاف عام تعلقات بھی توڑنے کے حق میں ہیں۔ سروے میں صرف یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ اس میں حصہ لینے والے لوگ مخالف پارٹیوں کے اسٹینڈ کی حمایت کر رہے ہیں بلکہ بی جے پی حامیوں کا بھی چین کے تئیں منفی رویہ کا پتہ چلا ہے۔
Published: undefined
چین کے خلاف پیدا منفی جذبہ سبھی سماجی و اقتصادی گروپ میں ہے۔ اس لیے مودی حکومت کو زمینی حقیقت کو دیکھتے ہوئے، یہاں تک کہ اپنے حامیوں کے جذبات کو دیکھتے ہوئے بھی، مستقبل میں چین سے متعلق خارجہ پالیسی میں سختی اختیار کرنی ہوگی۔ اس سے پہلے کے سروے میں 70 فیصد ہندوستانیوں کا ماننا تھا کہ کووڈ-19 چین کی سازش ہے۔ اب اس شکایت کو چین کی حالیہ کرتوت نے مزید بڑھا دیا ہے۔
Published: undefined
سروے سے واضح ہوتا ہے کہ چین کے تئیں اعتماد میں زبردست کمی آئی ہے۔ گزشتہ 6 سالوں میں دونوں ممالک کے سرکردہ لیڈروں کے درمیان 18 میٹنگوں سے تعلقات میں بہتری ہوئی تھی، لیکن ان واقعات کے بعد سے چین کے تئیں ہندوستانیوں کا ذہن 1962 کے دنوں میں چلا گیا ہے۔ اس اعتماد کو بحال کرنے میں اب طویل وقت لگنے والا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان 1962 زبردست جنگ ہوئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز