قومی خبریں

توگڑیا نے نئی پارٹی بنائی، ایودھیا سے الیکشن لڑانے کا ارادہ

توگڑیا نے کہا کہ ہندواستھان نرمان دل ہندوستان کی ترقی، پہچان، خوشحالی اور محفوظ بنانے کے لئے بنائی گئی ہے، ان کا یہ وعدہ ’دھوکہ دینے والا وعدہ نہیں ہے بلکہ قابل اعتماد‘ ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: وشو ہندو پریشد کے سابق لیڈر پروین توگڑیا نے سنیچر کو اپنی سیاسی پارٹی ’ہندواستھان نرمان دل (ایچ این ڈی) بنانے کا اعلان کیا۔ عام الیکشن سے چند مہینے قبل پارٹی لانچ کرنے کی یہ تقریب قومی دارالحکومت کے اندر گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ ان کی پارٹی کم سے کم چالیس حلقوں سے الیکشن لڑے گی۔ توگڑیا نے ملک سے آئے ہوئے اپنے حامیوں کی موجودگی میں ایودھیا سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ۔

انہوں نے جے شری رام کے نعروں کے درمیان کہا کہ ’اب کی بار پبلک کی سرکار‘ اور اگر وہ منتخب ہوتے ہیں تو رام مندر تعمیر میں کوئی وقت نہیں لگے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہندواستھان نرمان دل ہندوستان کی ترقی، پہچان، خوشحالی اور محفوظ بنانے کے لئے بنائی گئی ہے، ان کا یہ وعدہ ’ دھوکہ دینے والا وعدہ نہیں ہے بلکہ قابل اعتماد ‘ ہے۔

Published: undefined

ایچ این ڈی اس کے علاوہ رام مندر کی تعمیر، کشمیری پنڈتوں کی بحالی، سرحدی اندازی کے خلاف فوری ایکشن، آبادی کنٹرول اور یکساں سول کوڈ پر کام کرے گی۔ ایچ این ڈی نے زرعی شعبہ کے سلسلے میں کہا کہ وہ کسانوں کی مکمل قرض معافی کا وعدہ کرتے ہیں اور ساتھ ہی سوامی ناتھن کمیٹی کے نفاذ کی سفارش اور بے روزگاری کو ختم کریں گے۔

Published: undefined

گجرات میں وی ایچ پی کے پرانے ہیڈکوارٹر پر قبضے کے سلسلے میں توگڑیا اور وی ایچ پی آمنے سامنے

ادھر وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے گجرات ہیڈکوارٹر پر اس سے الگ ہوکر بین الاقوامی ہندو پریشد (ڈبلیو ایچ پی) کے نام سے تنظیم بنانے والے پروین توگڑیا کا غیر اعلانیہ دفتر ہے احمدآباد شہر کے پالڈی علاقے کے پالڈی اسمارک بھون پر قبضے کے سلسلے میں آج دونوں حریفوں کے درمیان زبردست تناؤ ہے جس کی وجہ سے پولس وہاں تعینات کردی گئی ہے۔

گجرات میں وی ایچ پی کے علاقائی وزیر اشوک راول نے دعوی کیا ہے کہ توگڑیا غیر قانونی طور سے اس عمارت پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب توگڑیا نے دعوی کیا ہے کہ انہیں اور ان کے حامیوں کو اس عمارت سے وزیراعظم نریندر مودی کے اشارے پر بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

راول نے دعوی کیا ہے کہ اس عمارت کا مالکانہ حق وی ایچ پی اور ونی کر اسمارک بھون ٹرسٹ کے پاس ہے جس کے کل 15 میں سے 10 ٹرسٹی وی ایچ پی کے ہیں۔ توگڑیا اور ان کے چار دیگر حامی اس کے دیگر ٹرسٹی ہیں۔ بھون کے اندر سیاسی سرگرمی چلانے کی وجہ سے ٹرسٹ کے ٹرسٹی بورڈ نے ایک نوٹی فیکیشن کے ذریعہ ان پانچوں کی رکنیت ختم کردی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined