قومی خبریں

ڈاکٹروں کا تعاون اور احترام کریں: اکھلیش یادو

کورونا سے بچاو کے لئے حکومت کی پالیسیوں سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ یوگی حکومت کو اس معاملے میں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سبھی طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں مقامی افراد کی جانب سے طبی عملے پر حملے پر اپنی تشویش کا اظہا کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ نے جمعرات کو اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی علامات ملنے پر لوگوں کو جانچ کے لئے آگے آنا چاہیے اور ڈاکٹروں کا تعاون و عزت کرنا چاہیے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا "کورونا بحران میں جس کے اندر بھی وائرس سے متاثر ہونے کی علامات دکھیں انہیں خود کی جانچ کے لئے آگے آنا چاہیے اور ان ڈاکٹروں کا تعاون و احترام کرنا چاہیے جو اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر آپ کی جان بچا رہے ہیں۔

Published: undefined

کورونا سے بچاو کے لئے حکومت کی پالیسیوں سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ یوگی حکومت کو اس معاملے میں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سبھی طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی لوگوں کو خائف کر کے نہیں بلکہ یقین میں لے کر سبھی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined