قومی خبریں

ضرورت مندوں کی مدد کے لئے کانگریس نے کیا ’یوپی متر پورٹل‘ لانچ

ریاستی صدر اجے کمار للو نے بتایا کہ کورونا وبا میں عام لوگوں کی مدد کے لئے ہم نے یہ چیٹ پورٹل لانچ کیا ہے۔ اس چیٹ پورٹل کے ذریعہ عام لوگوں کے مسائل کی فہرست سازی کی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: مہاجر مزدوروں کی مدد کے لئے اترپردیش حکومت کی جانب سے 'پرواسی راحت متر ایپ'لانچ کیے جانے کے ایک دن بعد سنیچر کو یوپی کانگریس نے 'یوپی متر'چیٹ پورٹل کو لانچ کیا ہے۔ ریاستی کے صدر اجے کمار للو نے بتایا کہ 'کورونا وبا میں عام لوگوں کی مدد کے لئے ہم نے یہ چیٹ پورٹل لانچ کیا ہے۔ اس چیٹ پورٹل کے ذریعہ عام لوگوں کے مسائل کی فہرست سازی کی جائے گی اور اترپردیش کانگریس حتی المقدور شکایت کنندگان کی مدد کرے گی۔ ساتھ ہی ساتھ ان مسائل کی فہرست وزیر اعلی کو بھی بھیجی جائے گی تاکہ حکومت بھی مصیبت میں پھنسے لوگوں کی مدد کرے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کورونا آفت میں کانگریس کی ذمہ داری ہر ضرورت مند کی مدد کے لئے تیار رہنے کی ہے۔ پوری ریاست میں پارٹی جگہ جگہ رسوئی گھر چلا رہی ہے۔ غازی آباد، ہاپوڑ، کانپور، الہ آباد، لکھیم پور کھیری، لکھنؤ سمیت 17 اضلاع میں پکا پکایا کھانا ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ضلع کمیٹیاں ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کر رہی ہیں۔ ریاست سے باہر پھنسے مزدوروں کو بھی مدد پہنچائی جارہی ہے۔

Published: undefined

للو نے کہا کہ ’’ہم لوگوں تک اس چیٹ پورٹل کا لنک سوشل میڈیا، میسج اور دیگر ترسیلی ذرائع سے پہنچائیں گے تاکہ لوگوں کے مسائل کو جانا جا سکے اور ان کی مدد کی جاسکے۔ کورونا بحران میں تمام طرح کی پریشانیوں کا سامنا کر رہے لوگوں کو اس پورٹل سے فائدہ ملے گا۔ پورٹل کو ویلیو فرسٹ نامی ایجنسی نے تیار کیا ہے۔ ویلیو فرسٹ نے کانگریس کی یہ سہولیت مفت میں فراہم کی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مہاجر مزدوروں کی مدد کے لئے 'پرواسی راحت متر ایپ' لانچ کیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس ایپ کا مقصد دیگر ریاستوں سے اترپردیش میں آنے والے مہاجر مزدوروں کو سرکاری اسکیمات کا فائدہ، ان کے صحت کی نگرانی اور خاص کر ان کے اہلیت کے اعتبار سے مستقبل میں نوکری اور روزی فراہم کرنے میں مدد کرنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined