ناردا اسٹنگ آپریشن معاملےمیں سی بی آئی کے وکیل و سالسٹر جنرل تشار مہتا کے ساتھ بی جے پی لیڈر شوبھندو ادھیکاری کی مبینہ ملاقات پر اعتراض کرتے ہوئے ترنمول کانگریس نے کہا کہ اس پورے معاملے میں سی بی آئی کا جانبدارانہ کردار سامنے آچکا ہے۔
Published: undefined
ترنمول کانگریس کے ریاستی ترجمان کنال گھوش نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سی بی آئی کے وکیل ایک ملزم سے ملاقات کس طرح کرسکتے ہیں ۔کنال گھوش نے اپنے ٹوئیٹ میں گرچہ واضح طور پر شوبھندو ادھیکاری کا نام نہیں لیا ہے تاہم انہوں نے ادھیکاری کی طرف ہی اشارہ کیا ہے۔
Published: undefined
ناردا اسٹنگ معاملے میں ترنمول کانگریس کے لیڈروں کی گرفتاری اور شوبھندو ادھیکاری کو گرفتار نہیں کئے جانے پر پہلے سے ہی اعتراض کیا جارہا تھا کہ آخر ادھیکاری کے ساتھ نرمی کیوں برتی جارہی ہے۔
گنال گھوش نے یہ بھی الزام عاید کیا ہے کہ ادھیکاری نے اپنے انتخابی حلف نامے میں ناردا کیس کا ذکر نہیں کیا ہے ۔خیال رہے کہ انتخابی حلف نامے میں ان تمام معاملات کا ذکر کرنا لازمی ہوتا ہے جو ان کے خلاف چل رہے ہیں۔ترنمول کانگریس کے دعویٰ کے مطابق ادھیکاری نے اپنے حلف نامہ ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں چل رہے کیس کا ذکر نہیں ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب سی بی آئی نے ادھیکاری کی گرفتاری نہیں کئے جانے پر کہا ہے کہ چوں کہ یہ کیس جس وقت سامنے آیا تھا اس وقت وہ لوک سبھا کے ممبر تھے اور اب تک لوک سبھا اسپیکر نے ان کے خلاف کارروائی کی اجازت نہیں دی ہے۔اسی وجہ سے ترنمو ل کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ کے خلاف بھی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔مگر اس مرتبہ ترنمول کانگریس نے تشار مہتا کے ساتھ ملاقات کا ایشو اٹھاکر اس پورے معاملے کو دوسرا رخ دینے کی کوشش کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined